چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عقوبت خانے

قیدیوں پر تشدد کے تازہ مناظراسرائیلی ریاست کا سیاہ باب ہے:وزارت اسیران

مقبوضہ غزہ میں قیدیوں اور سابق اسیران کی وزارت نے اسرائیلی ریاست کے میڈیا میں قیدیوں پر تشدد اور ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک کے سامنے آنے والے مناظر کو صہیونی ریاست کا قیدیوں کے ساتھ ہولناک سلوک کا سیاہ باب قرار دیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 61 فلسطینی صحافی پابند سلاسل

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے کہا ہے کہ "قابض اسرائیلی فوج کی جیلوں میں زیر حراست فلسطینی صحافیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے جن میں مرد اور خواتین دونوں طرح کے صحافی شامل ہیں۔ ان میں سے 52 کو گذشتہ سات اکتوبر کو غزہ پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

بزرگ فلسطینی رہ نما ابو وعرہ کی وحشیانہ تشدد سے شہادت کا انکشاف

قابض اسرائیلی جیلوں سے حال ہی میں رہا ہونے والے ایک قیدی نے پہلی بار دوران حراست شہید ہونے والے بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ مصطفیٰ ابو وعرہ کی شہادت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

جہنم زار میں خوش آمدید! صہیونی زندان منظم اذیت گاہوں میں کیسے بدلے؟

مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی اسرائیلی تنظیم ’بتسلیم‘ نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی شہادتوں کی بنیاد پر ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں دوران حراست انہیں دی گئی اذیتوں کا تفصیلی احوال بیان کیا گیا ہے۔

سابق فلسطینی وزیرکی اسرائیلی جیل سے رہائی، وزن35 کلو کم ہوچکا

اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں 9 ماہ قید رہنے کے بعد رہائی پانے والے سابق وزیر لوکل گورنمنٹ انجینیر عیسیٰ الجعبری نے رہائی کے بعد اپنی حراست کے ایام کے بارے میں بات کی ہے۔

غزہ سے جبری اغواء کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد کے42 مکروہ حربے

اسرائیلی جیلوں اور حراستی مراکز سے رہائی پانے والے غزہ کے فلسطینی اسیران کی 100 شہادتوں کی بنیاد پر یورو میڈ ہیومن رائٹس نے غزہ کے اسیران کے ساتھ تشدد اور غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک کی 42 اقسام کی نشاندہی کی ہے۔ یہ ہتھکنڈے صہیونی جلادوں کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری کےبعد انہیں اذیتیں دینے کے استعمال کیے جاتے ہیں۔

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 20 سال بعد رہا

کل بروز اتوار اسرائیلی قابض حکام نے قابض ریاست کی جیلوں میں 20 سال گزارنے والے قیدی ناصر عورتانی (عمر36 سال) کو رہا کردیا۔ عورتانی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

غزہ سے اغوا کی گئی فلسطینی خواتین سے غیر انسانی سلوک کا انکشاف

فلسطینی امور اسیران نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ سے حراست میں لی گئی فلسطینی خواتین کو بدنام زمانہ دامون جیل میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔ دوران حراست انہیں جسمانی، نفسیاتی اور دیگر نوعیت کی کڑی سزائیں دی جا رہی ہیں۔

اسرائیل کی بدنام زمانہ نفحہ جیل میں 50 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیل کی بدنام زمانہ ریمون جیل سے ’نفحہ‘ جیل منتقل کیے گئے 50 قیدیوں نے کل جمعہ سے شروع ہونے والی اپنی کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

سخت کشیدگی میں اسرائیلی فوج کا جلبوع جیل کے کئی حصوں پر دھاوا

پیر کے روز قابض جیل انتظامیہ کی جابرانہ فورسز نے جلبوع جیل کے حصوں (3، 2، اور 1) پر دھاوا بول دیا اور کمروں کے ایک گروپ کی تلاشی لینا شروع کی۔