شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت

اسرائیلی عدالتوں کا فیصلہ نظرانداز، فلسطینی اسیرکی رہائی سے انکار

اسرائیلی فوج نے عدالتوں کے فیصلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سابق اسیر فلسطینی کی رہائی انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی بچے کو 9 سال قید کی ظالمانہ سزا

اسرائیل کی مرکزی عدالت سے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو نو سال قید کی ظالمانہ سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے اسلامی جہاد کے کارکن کی سزا میں پانچ سال کا اضافہ

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’’شہداء و اسیران‘‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی اسیر کی سزا 13 سال سے بڑھا کر 18 سال کردی ہے۔ اور ساتھ ہی اسے 2500 شیکل جرمانہ کی سزاسنائی ہے۔

اسرائیلی عدالت کا ٖظالمانہ فیصلہ، رائد صلاح کو قید تنہائی کی سزا

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کی قید تنہائی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ معمر فلسطینی رہ نما الشیخ صلاح کو 8 فروری 2017ء میں ان کی رہائی تک قید تنہائی میں رکھا جائے۔

دوابشہ خاندان کے واقعے کی رپورٹ اسرائیلی عدالت میں پیش

اسرائیلی خفیہ ادارے’شاباک‘ کے تفتیش کاروں کی جانب سے ایک فلسطینی خاندان کو زندہ جلائے جانے کے اندوہناک واقعے کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ اسرائیل کی مرکزی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔ ادھر عدالت نے دوابشہ خاندان کے ہولناک قتل کے حوالے سے گواہوں اور تفتیش کاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی کی فوری رہائی کیلئےاسرائیلی عدالت میں درخواست دائر

اسرائیلی جیل میں ڈیڑھ ماہ سے زاید عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اس کی خاتون وکیل نے اسرائیلی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں بھوک ہڑتالی قیدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے زخمی فلسطینی بچے کے ریمانڈ میں بارہ دن کی توسیع

اسرائیل کی ’’عوفر‘‘ فوجی عدالت کی جانب سے 14 سالہ زیرحراست فلسطینی بچے کے ریمانڈ میں 21 نومبر 2016ء تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے بچے کو صہیونی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی بچوں کو 11 سال قید کی سزا

اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی بچوں کو کڑی سزائیں دینے کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے دو فلسطینی بچوں 15 سالہ منذر خلیل ابو میالہ اور 16 سالہ محمد طہ کو 11 ،11 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی بچے کو عمر قید اور بھاری جرمانہ کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی بچے مراد ادعیس کو عمر قید اور بھاری جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ان پر ایک یہودی خاتون پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی اسیران کو بارہ بارہ ماہ قید کی سزا

فلسطین کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں کو ایک ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔