چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی شیلنگ

جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 13 سالہ مضروب لڑکا شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک 13 سالہ فلسطینی زخمی بچہ دو ہفتے تک موت وحیات کی کشمکش کے بعد جانبر نہیں ہو سکا ہے۔ فلسطینی بچہ جس کا نام سیف زید عمیر بتایا گیا ہے، اسے تقریباً دو ہفتے پہلے مقبوضہ مغربی کنارے جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے زخمی کر دیا تھا۔

لبنان میں کار پر اسرائیلی حملےمیں حزب اللہ کے تین کارکن شہید

اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفیل‘ کےزیر کنڑول لبنان کے علاقے ناقورہ میں ایک کار پر فضائی حملہ کرکے حزب اللہ کے کم سے کم تین جنگجوؤں کو شہید کردیا ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرئیلی حملے میں حزب اللہ کے تین کارکن شہید

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک واچ ٹاور پر حملہ کرکے حزب اللہ کے تین کارکن شہید کردیے۔

مجد کے مقام پربم حملے کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ ہے: اسرائیل

اسرائیل کے سرکاری تجزیوں میں کہا گیا ہے کہ 13 مارچ 2023 کومجد کے مقام پر ہونے والے بمباری کے پیچھے مکمل طور پر لبنانی حزب اللہ کا ہاتھ ہے۔

رام اللہ میں جھڑپ کے دوران فلسطینی نوجوان شہید،8 آباد کار زخمی

جمعرات کی شام فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے جنوب مغرب میں بیت سیرا چوکی کے قریب چاقو کے حملے میں متعدد آباد کار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آورکو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

بدھ کو الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے، خیمے نصب

کل بدھ کو یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرق میں کریات اربع بستی کے قریب فلسطینی اراضی پر متعدد خیمے لگائے۔

نابلس میں مزاحمت کاروں کی قابض فوج پر فائرنگ

فلسطینی مزاحمت کاروں نے بُدھ کی شام شمالی مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں قابض صیہونی افواج پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر ڈرون سے بمباری، دو شہری زخمی

قابض صہیونی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے سے بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، دوفلسطینی زخمی

قابض اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نےشمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر بم باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے چار میزائل حملے، متعدد تنصیبات کو نقصان

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مقام پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔