جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی سفیر

فلسطین میں یہودی آباد کاری میں سرگرم صہیونی امریکہ میں سفیر مقرر

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آباد کار اور آبادکاری کی سرگرمیوں میں سرگرن’یشیئل لیٹر‘ کو امریکہ میں اسرائیل کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ لیٹر سفیر مائیک ہرزوگ کی جگہ لے گا جسے نیتن یاہو کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل اس کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے جب نیتن یاہو برسوں پہلے وزیر خزانہ تھے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج

اُردن کے دارالحکومت عمان میں جمعے کی سہ پہر درجنوں اردنی کارکنوں اورعام شہریوں نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مشتعل احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے شہریوں نے بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مصر میں متعین اسرائیلی سفیر کی یہودی شخصیت کی قبر پرحاضری

مصرمیں متعین اسرائیلی سفیر نے مصری عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودیوں کے ہاں بزرگ سمجھے جانے والے ایک مذہبی پیشوا کی قبر پرحاضری دی۔

سیکیورٹی خطرات، مصر سے اسرائیلی سفیر سمیت کئی عہدیدار واپس

برطانوی ذرائع ابلاغ نے مصری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قاہرہ میں متعین اسرائیلی سفیر سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر واپس چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب قاہرہ وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسے قاہرہ سے اسرائیلی سفیر کو واپس بلائے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

وزیراعظم کے دورے کی منسوخی،یوکرائن میں اسرائیلی سفیر کی دفترخارجہ طلبی

عالمی سلامتی کونسل میں 22 دسمبر 2016ء کو صہیونی ریاست کی فلسطین میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں کے خلاف منظور کی جانے والی قرارداد کے بعد اسرائیل اور یوکرائن کے درمیان سفارتی کشیدگی ایک نئی شکل اختیار کرگئی ہے۔