جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی سرطان

شمالی غزہ میں پولیو ویکسین پر اسرائیلی پابندی، بیماری پھیلنے کا خدشہ

فلسطینی وزارت صحت نے شمالی غزہ گورنری میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے نفاذ کو روکنے کے قابض اسرائیلی فوج کے اقدام کے تباہ کن اثرات سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے روز غزہ گورنری میں اس مہم پر عمل درآمد شروع کر دے گی۔

ڈیڑھ لاکھ یہودی آباد کاروں کا نیتن یاھو کا تختہ الٹنے کا مطالبہ

اسرائیلی ریاست میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف دسیوں ہزار افراد کے ہفتہ وار احتجاج کی مہم اس ہفتے کے روز بھی جاری رہی ہے۔ ہفتے کے روز کی تل ابیب میں احتجاجی ریلی میں دسیوں ہزار اسرائیلی شریک ہوئے۔

فلسطینی علاقوں میں تمام یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں: یو این

اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں کی مسماری پر شدید نقطہ چینی کی ہے۔

اندرون فلسطین، ایک لاکھ مسماری نوٹس،پانچ لاکھ پر تعمیرات پرپابندی

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کی مسماری کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں کی تعمیر پر بڑے پیمانے پر عائد پابندیوں کے نئے اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔

ہمیں مزاحمتی کاروں کی نئی نسل کا سامنا ہے:اسرائیلی فوجی تجزیہ کار

چینل 13 کے عسکری تجزیہ کار،ایلون بین ڈیوڈ نے پچھلے مہینوں کے دوران خطے میں پیش آنے والے واقعات اور اسرائیل کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت جن سکیورٹی حالات سے گذر رہے ہیں ماضی قریب میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی ایک نئی مزاحمتی نسل کا سامنا ہے۔

احتجاج کے بعد نیتن یاھو نے متنازع عدالتی بل مؤخرکردیا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے سخت منصوبہ پر فیصلہ اگلے ماہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھیں خدشہ ہے کہ عدالتی اصلاحات کے متنازع بل پراسرائیل میں پیدا ہونے والابدترین قومی بحران ان کے اتحاد کو توڑ سکتا ہے یا تشدد کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

دھمکیوں کے باوجود بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے:فلسطینی اسیران کا اعلان

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے نمائندوں کے مطابق جیل حکام کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تقریباً 2000 فلسطینی اسیران کل جمعرات کو کھلی بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

اتھارٹی کی امن کانفرنسوں میں شرکت فلسطینی کاز کے مفاد میں نہیں

فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی سپیکر حسن خریشہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کانفرنسوں میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت فلسطینی کاز یا ہمارے عوام کے مفادات میں نہیں۔ اس بات کا ثبوت ہے کہ عقبہ سربراہ اجلاس سے پہلے اور بعد میں قابض فوج نے نابلس اور جنین میں کئی قتل عام کیے۔

فرانسیسی یہودیوں کو فلسطین میں بسانے کے لیے سہولیات کا نیا پیکج

عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم" کے مطابق صہیونی وزیر برائے امیگریشناوفیر سوفر آنے والے دنوں میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کا مقصد صہیونی ریاست میں فرانسیسی یہودیوں کی ہجرت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

بن گویر کو دہشت گردی کے منصوبوں کے لیے 9 بلین شیکل کی فراہمی

اسرائیلی جنرل بجٹ نے 14 میں سے 9 بلین شیکل مختص کیے ہیں جن کی درخواست قومی سلامتی کے نام نہاد وزیر اتمار بن گویر نے اپنی وزارت کے فائدے کے لیے کی ہے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ سے متعلق منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔