
فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکرہڈیوں کا ڈھانچہ بنے اسرائیل زندان سے رہا
جمعرات-13-جون-2024
پتلے جسم،نحیف ونزار، داڑھی اور لمبے سفید بال بڑھے ہوئے فلسطینی قانون ساز کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عزیز دویک کو صیہونی قابض فوج کی جانب سے تقریباً آٹھ ماہ تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ وہ الخلیل میں اپنےگھر پہنچے۔ ان کی حالت سے اندازہ ہوتا ہے کہ دوران حراست انہیں غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا۔