چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندان

تین فلسطینی قیدیوں کی عید کے روز بھی بھوک ہڑتال جاری

غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے تین انتظامی قیدیوں نے 11 دنوں سے "عوفر" جیل کے سیلوں میں کھلی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ عید کے روز جاری رہنے والی بھوک ہڑتال اسرائیل کی انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کےخلاف کھلا احتجاج ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں سزائے موت کے تحت قید فلسطینیوں کی تعداد 560 ہوگئی

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹرنے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کی تعداد 560 تک پہنچ گئی ہے۔ گشتہ روز قبل اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی قیدی علا قبہا کے خلاف نئی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسرائیل نے1967ء سے اب تک 60 ہزار انتظامی سزا کے فیصلے جاری کیے

فلسطین کلب برائے اسیران نے کہا ہے کہ قابض حکام نے فلسطین پر قابضے کے بعد سے حراستی پالیسی کو فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا ہے، کیونکہ اس نے سنہ1967ء سےاب تک 60000 بار فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔

القسام کارکن اسرائیلی زندانوں سے 20 سال قید کے بعد رہا

کل اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے رکن یوسف توفیق مسعود کو 20 سال تک جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ یوسف مسعود کا تعلق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے ہے۔

عمر قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 558 ہوگئی

قابض اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 558 ہو گئی ہے جن میں مقبوضہ بیت المقدس کے 42 قیدی بھی شامل ہیں جن میں سب سے پرانے قیدی سمیر ابراہیم ابو نعمہ ہیں جو 1986 سے زیر حراست ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 14 فی صد فلسطینی بیمار،19کینسر کے مریض

فلسطین سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں 650 سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور وہ قیدیوں کی کل تعداد کا 14 فیصد ہیں۔ اسرائیلی زندانوں میں قید کل فلسطینیوں کی تعداد 4800 ہے، جن میں 19 قیدی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔

اسرائیلی عدالت نے مریض فلسطینی خاتون قیدی کی سزا میں توسیع کردی

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کی عدالت نے نابلس سے تعلق رکھنے والی خاتون بیمار قیدی رجا کارسوع کی قید میں مزید آٹھ دن کی توسیع کر دی اور اسیرہ کے وکیل کو اپنی موکلہ سے ملنے سے روک دیا ہے۔

نو سال میں 12 ہزار فلسطینیوں کو انتظامی قید اسرائیلی سزائیں

گذشتہ 9 سال میں اسرائیلی قابض حکام نے فلسطینی شہریوں کے خلاف 12000 سے زائد انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ماقبل اوسلو معاہدے کے 23 فلسطینی اسیرانی زندانوں میں قید

فلسطینی قیدیوں کے کلب نے کہا ہے کہ سابق مزاحمتی رہ نماؤں میں سے 23 جنہیں (اوسلو) معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے سے حراست میں لیا گیا تھا اسرائیلی زندانوں میں بدستور قید ہیں۔ ان پرانے اسیران میں مزاحمتی رہ نما کریم یونس بھی شامل تھے اور انہیں مسلسل چالیس سال تک قید میں رکھنے کےبعد حال ہی میں رہا کیا گیا ہے۔

اندرون فلسطین کے 200 فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں قید

’ابنا البلد‘ تحریک کے سیاسی بیورو کے ایک رکن قادری ابو واصل نے مقامی سطح پر فالو اپ کمیٹی کے لیے ایک واضح حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا، جس کے نتیجے میں قابض ریاست کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ بات چیت ہو گی۔