جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاست

اسرائیلی بینکوں کو نشانہ بنانے والے مرکوز سائبر حملے

کل جمعہ کے روز ’یوم القدس‘ کے موقع پر متعدد اسرائیلی بینکوں کوسائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا، کیونکہ کچھ ویب سائٹس منہدم ہوگئیں اور ایک مدت کے لیے کام کرنا بند کردیا۔

رمضان کے اختتام تک قبلہ اول پر دھاوے روکنے کا اسرائیلی فیصلہ

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ منگل کی شام سے رمضان کے بقیہ دنوں میں مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی روکی جائے گی۔

اسرائیل کی قومی سلامتی کوغیرمعمولی نقصان پہنچا ہے: اسرائیلی عہدیدار

قابض اسرائیلی فوج میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ تمیر ہیمن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی قومی سلامتی کو پہنچنے والا نقصان ناقابل تلافی ہو سکتا ہے۔

زبردست شواہد ملے ہیں کہ اسرائیلی ڈیٹرنس ختم ہو گیا ہے: اسرائیلی اہلکار

ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے کل جمعہ کو اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی اور لبنان سے 1948 میں زیر قبضہ علاقوں کی طرف راکٹ داغے جانے سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیلی ڈیٹرنس ختم ہو گیا ہے۔

جاسوسی کے مقاصد کے لیے صہیونی فوج کا سیٹلائٹ خلا میں روانہ

اسرائیلی وزارت دفاع نے کل بدھ کی صبح وسطی اسرائیل میں فضائیہ کے ایک اڈے سے ایک جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا۔ عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے بتایا کہ وزارت دفاع میں تکنیکی طریقوں کی تحقیق اور ترقی کے محکمے نے فضائیہ اور فوج کے تعاون سے آج رات "Ofek 13" سیٹلائٹ کو "شبیط" میزائل کے ذریعے کامیابی سے لانچ کیا۔

اسرائیل کے 1000 سابق پائلٹ کا احتجاج میں اپنے پیٹی بھائیوں سے یکجہتی

صہیونی فضائیہ کے 1000 سابق پائلٹوں نے ان پائلٹوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا جنہوں نے فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اسرائیل قابض ریاست، تسلیم نہیں کریں گے:طالبان

افغان طالبان تحریک کے سرکاری ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ "اسلامی امارت" کی پالیسی نہیں ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرے۔ ہم اسرائیل کو ایک قابض ریاست سمجھتے ہیں اور اس کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کریں گے۔

اسرائیلی صدر اور وزیراعظم کا عباس کو فون کیا، عید الاضحی کی مبارکباد

اسرائیلی ریاست نے کل جمعہ کو اعلان کیا کہ صدر یتزاک ہرزوگ اور وزیر اعظم یائر لپیڈ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد دی۔

اسرائیلی ریاست کی جانب سے کرونا کی آڑ میں فلسطینیوں پر نئی قدغنیں

قابض اسرائیلی حکام نے کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کی آڑ میں فلسطینی اراضی میں فلسطینیوں پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔

فلسطین پر اسرائیلی ریاست کےناجائز تسلط کے خلاف قریہ قریہ احتجاج

کل 30 مارچ کو فلسطین میں قومی سطح پر’یوم الارض‘ منایا گیا۔ یوم الارض کی مناسبت سے فلسطین بھر میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی ریاست کے ناجائز اور غاصبانہ تسلط کے خلاف مظاہرے، جلسےجلوس اور ریلیاں نکالیں۔ کئی علاقوں میں قابض فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم ہوا۔ صہیونی فورسز نے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کےنتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ ریلیوں میں شریک نقاب پوش شہریوں نے قابض فوج اور پولیس پر سنگ باری کی اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔