جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی دہشت گردی

اسرائیلی دہشت گردی، جون میں غرب اردن میں 13 فلسطینی شہید ہوئے

فلسطینیوں کی ایک متواتر رپورٹ میں گذشتہ جون کے دوران مغربی کنارے اور بیت المقدس میں شہریوں کے خلاف ہزاروں خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والی قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کا انکشاف کیا گیا ہے

جنین میں رواں سال اسرائیلی دہشت گردی میں 27 فلسطینی شہید

رواں سال کے آغاز سے جون 2022 کے آخر تک فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 27 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتےاسرائیلی دہشت گردی میں تین فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین فلسطینی نوجوان شہید ہوئے۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 10 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں نے قابض فوج اوریہودی آباد کاروں پر 18 حملے کیے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 103 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض فوج پرفائرنگ کے4 واقعات رونما ہوئے۔14 پٹرول بم حملے کیےگئے۔

گذشتہ ہفتے 4 فلسطینی شہید، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

گذشتہ ہفتے قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران چار فلسطینی شہید ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوا۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی دہشت گردی میں 13فلسطینی شہید ہوئے

گذشتہ ہفتے اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند یہودیوں کے حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 13 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 14 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ 34 مقامات پردستی بموں اور پٹرول بموں سے صہیونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر 186 مقامات پر فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی حکام کے درمیان تصادم ہوا۔

اسرائیلی دہشت گردی، دو ہفتوں میں 17 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپریل 2022 کے دوران اضافہ ہوا ہے جب کہ اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں بھی شدت آئی۔

اسرائیلی دہشت گردی، غزہ میں ایک سال کے دوران 60 خواتین شہید

المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس نے ایک رپورت میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 8 مارچ 2021 سے 8 مارچ 2022 تک غزہ کی پٹی میں 22 لڑکیوں سمیت 60 فلسطینی خواتین کو قتل کیا۔

ایک ہفتے میں 3 فلسطینی شہید، 8 صہیونی زخمی، 129 مقامات پر تصادم

فلسطین میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، سال 2021ء میں 357 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سال 2021ء کے دوران 357 فلسطینی شہید ہوئے۔

نومبر: اسرائیلی دہشت گردی میں 4 فلسطینی شہید،2341 خلاف ورزیاں

نومبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک غاصب صہیونی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔اس موقعے پر قابض حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی 2341 خلاف وریاں کی گئیں۔