شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

ہنیہ: قابض حکومت ہٹ دھرمی ترک کر دے تو معاہدہ ممکن ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اگر "اسرائیلی" قابض حکومت اپنی ہٹ دھرمی ترک کر دیتی ہے تو ایک کثیر مرحلہ معاہدے تک پہنچنے کا موقع موجود ہے۔

غزہ:فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،،7 اجتماعی قتل عام،70 روزہ دار شہید

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے ہیں، جس کےنتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 روزہ دار شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل فلسطینی قوم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے: یو این اہلکار

فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پوری قوم کو ان کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے۔

اسرائیل غزہ میں انتظامی خلاء پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ صہیونی قابض فوج کی جانب سے رفح میں ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ شہید نضال الشیخ عید اور پولیس آپریشن کے نائب سربراہ شہید محمود ابوحسنہ کا بزدلانہ قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس کا بدلہ لیا جائے گا۔

چلی کے 650 وکلاء عالمی عدالت میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مقدمہ

منگل کو چلی کے 650 سے زائد وکلاء نے اسرائیلی غاصب حکومت اور اس کےسربراہ بنجمن نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں قانونی مقدمہ قائم کیا ہے۔

بیت المقدس میں فائرنگ سے دو فلسطینی شہید، تین زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع قصبے الجیب کے قریب گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان اور ایک بچہ شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

غزہ:اسرائیلی بمباری سےامداد کے لیے جمع 400 فلسطینی شہید،1300 زخمی

سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت نتیجے میں جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بناتے ہوئے 400 شہریوں کو شہید اور 1300 کو زخمی کیا گیا ہے۔

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے جرائم سے باز نہیں آ رہا: جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کے تناظر میں عالمی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کیے گئے احتیاطی اقدامات کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔

غزہ میں نصف ملین سے زائد افراد تباہ کن بھوک کا شکار: ورلڈ فوڈ

ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہو رہا ہے جب کہ خطے کو تنازعات، معاشی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پس منظر میں بھوک کے غیر مسبوق بحران کا سامنا ہے۔

یکم رمضان کو غزہ میں اسرائیلی بربریت،70 روزہ دار شہید

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 شہید اور 106 زخمی ہوئے۔