شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں زمینی راستے سے امداد پہنچانا سب سے محفوظ آپشن ہے :اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) میں میڈیا اور کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر جولیٹ توما نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی تک زمین کے ذریعے انسانی امداد پہنچانا سب سے محفوظ، آسان، تیز ترین اور ارزاں آپشن ہے"۔

غزہ پرقابض فوج ننگی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں 9 قتل عام،92 شہید

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے، جن میں 92 شہید ہوئے اور 130 زخمیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

مصر کا اسرائیل سےغزہ کے تمام زمینی راستے کھولنے کا مطالبہ

مصر نے ایک بار پھر "اسرائیلی" قابض ریاست سےغزہ کی زمینی راہ داریوں کے ذریعے جنگ کے متاثرین تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور امداد کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ قاہرہ نے سمندری راہداری کے ذریعے ابتدائی امدادی جہاز کی پٹی تک آمد کا خیرمقدم کیا۔

غزہ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں:بیلجیم

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا ہے کہ "غزہ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ عالمی برادری کو غزہ میں جنگ سے متاثرہ لوگوں تک امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کی کوشش کرنی چاہیے"۔

رمضان کا پہلا جمعہ؛ 90 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح

مشرقی بیت المقدس کی مسجد اقصی کے احاطے میں ہزاروں مسلمانوں نے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں رمضان کی پہلی نماز جمعہ ادا کی۔چھڑی ٹیکتے بزرگ، پردہ پوش خواتین اور صاف ستھرے کپڑوں میں ملبوس بچے اسرائیل سے ملحق پرانے شہر کے دروازوں سے گزر رہے تھے، جو پرامن طور پر کھلے ہوئے تھے ،تاہم کچھ نسبتاً کم عمر کے مردوں کو پولیس نے سکیورٹی چیکنگ کرتے ہوئے پیچھے ہٹا دیا۔ایک 44 سالہ کارپینٹر امجد غالب نے جنہوں نے اپنی جائے نماز کاندھے پر رکھی ہوئی تھی کہا کہ " وہ (پولیس اہلکار ) یہ فیصلہ بے ترتیبی سے کرتے ہیں کہ کسے اندر جانے دینا ہے اور کسے نہیں اور ہم نہیں جانتے کہ کیوں۔انہوں نے مزید کہا کہ" سچ تو یہ ہے کہ ہمیں ڈر لگ رہا ہے یہ پہلا سال ہے جب ہم پولیس کی اتنی بہت سی نفری کو دیکھ رہے ہیں۔ دو سال پہلے میں ان سے بحث کر سکتا تھا لیکن اب ۔۔ وہ ہمیں کوئی موقع نہیں دے رہے۔ایک 75 سالہ ٹور گائیڈ عزت خوئیس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "بہت سارے فوجی ہیں۔ یہ ہمارے لیے اچھا نہیں، مستقبل کے لیے، امن کے لیے اور لوگوں کے اکٹھے رہنے کے لیے اچھا نہیں ہے۔"مسجد اقصیٰ کا احاطہ اسلام کا تیسرا مقدس ترین

وحشیانہ اسرائیلی بمباری، غزہ میں 23 ملین میٹرک ٹن ملبہ جمع

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں دسیوں ہزار مکانات اور عمارتوں کی اسرائیلی تباہی کے نتیجے میں 23 ملین میٹرک ٹن ملبے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 149 فلسطینی روزہ دار شہید، 300 زخمی

اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مزید جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ اجتماعی قتل عام کیے گئے جن میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ میں امداد کے حصول کے لیے جمع مزید 56 فلسطینی شہید، 300 زخمی

فلسطینی سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے 48 گھنٹوں کے اندر رمضان کے مقدس مہینے کے تقدس کی صریح اور خوفناک خلاف ورزی کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔ امدادی مراکز میں کام کرنے والے شہریوں اور افراد کے خلاف 5 قتل عام اور جرائم، جس کے نتیجے میں 56 شہری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ:دو سال سے کم عمر کے 3 میں سے 1 بچہ غذائی قلت کا شکار

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں دو سال سے کم عمر کے 3 میں سے 1 بچہ شدید غذائی قلت اور بھوک کا شکار ہے۔

امداد کے منتظربھوکےروزہ داروں پراسرائیلی حملےمیں 60 شہید،160 زخمی

غزہ کی وزارتِ صحت کے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے بھوکے فلسطینی روزہ داروں پر حملے میں 60 فلسطینی شہید اور 160 زخمی ہوگئے۔