شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ پر اسرائیلی جنگ کے دوران 13 ہزار فلسطینی لاپتا ہوچکے:رپورٹ

انسانی حقوق کی یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے فوری طور پر بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسرائیلی قابض افواج کی بمباری سے گھروں اور عمارتوں کے ملبے کو ہٹانے کے لیے خصوصی میکانزم اور خصوصی ٹیمیں تیار کرائی جائیں جو ملبے تلے پھنسے لوگوں کونکالنے اور شہید ہونے والے ہزاروں افراد کی لاشیں نکالنے کی کوشش کریں۔

القدس اور مسجد اقصیٰ پربیٹوں کوقربان کرنے پرفخر ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےکہا ہے کہ آج اپنے تین بیٹوں اور چار پوتوں کی جانوں کے نذرانے پیش کرکے وہ اور ان کا خاندان ایک بار پھرفخر کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن یہ سمجھتا ہےکہ وہ ہمارے بچوں کو شہید کرکے فلسطینی تحریک آزادی کو کچل دے گا مگر دشمن کو یہ اندازہ نہیں کہ یہ شہادتیں مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہمارے سفر کو اور بھی تیز کررہی ہیں اور منزل کو قریب تر کررہی ہیں۔

اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں اسماعیل ھنیہ کے7بیٹےاور پوتے شہید

اسرائیلی فوج نے آج بدھ کو عید کے روز غزہ کی پٹی میں ایک بزدلانہ وحشیانہ حملے میں اسلامی تحریک مزحمت [حماس] کے قائد اسماعیل ھنیہ کے تین بیٹوں اور ان کے چارپوتوں کوشہید کردیا۔​

غزہ پر24 گھنٹوں میں اسرائیلی بربریت میں مزید 122 شہید ،56 زخمی

غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 122 شہید اور 56 زخمی ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

عید کے پہلے روز غزہ میں بچوں اور خواتین کا وحشیانہ قتل عام

اسرائیلی فاشسٹ نازی ریاست کی جنگی مشین غزہ کی پٹی میں نہتے اور معصوم شہریوں کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ عید کے پہلے روز غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں پر مزید فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر عام شہری بالخصوص بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں غیرمسبوق جرائم پراسرائیلی ریاست کو کہٹرے میں لایا جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف غیر مسبوق جرائم کا ارتکاب جاری رکھا ہے۔ ہسپتالوں اور طبی مراکز کو وحشیانہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہاں انتہائی گھناؤنے عمل کا ارتکاب کیا جا رہا اور انہیں اجتماعی قبروں میں تبدیل کر دیا جس میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کی لاشیں تھیں جنہیں بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا۔

عید کی رات اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام

منگل کی شام کو صیہونی قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں واقع نصیرات کیمپ میں نہتے فلسطینیوں کا تازہ قتل عام کیا، جس میں 14 بچے اور خواتین شہید ہوگئیں جب کہ سیکڑوں افراد ملبے تلے دب جانے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مشکل کا سامنا ہے۔

بھوک کوجنگی ہتھیارکےطورپراستعمال کرنااسرائیلی جنگی جرم ہے:ہیومن رائٹس

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ جب سے اسرائیلی حکومت نے بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے غزہ میں بچے غذائی قلت سے متعلق پیچیدگیوں سے مر رہے ہیں، جو کہ ایک جنگی جرم ہے۔

غزہ میں نسل کشی میں معاونت، جرمنی عالمی عدالت کٹہرے میں

پیر کی صبح بین الاقوامی عدالت انصاف نے یکم مارچ کو جرمنی کے خلاف نکاراگوا کی طرف سے جمع کرائی گئی عارضی اقدامات کی درخواست پر عوامی سماعت شروع کی، جس میں اس پر اسرائیل کی فوجی اور سیاسی حمایت کے ذریعے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی میں سہولت کاری کا الزام لگایا گیا۔

امریکہ ہمارے قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرے: ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دمشق میں اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر بم حملے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کی سزا دی جائے گی اور آنے والے دن اسرائیل کے لیے مشکل ہوں گے"مشکل" ہوگا۔