یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

اسرائیلی حملوں نے غزہ کی تین چوتھائی سے زیادہ آبادی کو بے گھر کر دیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے وہاں کی تین چوتھائی آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ نے محصور پٹی میں فلسطینی عوام کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔ .

فلسطینی قیدیوں کو اذیتیں دینے پر قابض اسرائیل کو کہٹرے میں لایا جائے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عالمی اداروں سے مطالبہ کہا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کے عقوبت خانوں پر فلسطینی قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر صہیونی ریاست کا احتساب کریں اور اسے کٹہرے میں لائیں۔

غزہ میں قابض فوج دہشت گردی، مزید 60 فلسطینی شہید، 140 زخمی

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے ہیں جن میں 60 شہری شہید اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔

میرے خاندان کو نشانہ بنانے سے ہمارا موقف نہیں بدلے گا:اسماعیل ھنیہ

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ہمشیرہ کی شہادت پر ھنیہ کو دشمن کو پیغام دیا ہے کہ خاندان کو نشانہ بنانے سے ان کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

فلسطینی عوام کےمستقبل کےخلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ "صہیونی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ دہشت گرد زاچی ہنگبی کی غزہ کی پٹی پر مجرمانہ جنگ کے اگلے دن ہمارے فلسطینی عوام کے سیاسی مستقبل اور اس کے اعلان کے بارے میں گفتگو دُشمن کے مکروہ منصوبوں اور امریکی حکومت کی دشمن کے ساتھ ساز باز کا ثبوت ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبربعد 200 سے زائد امدادی کارکن شہید:یو این عہدیدار

غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کی اہلکار یاسمینہ گیرڈا نے بتایا ہے کہ غزہ میں گذشتہ 7 اکتوبر سے اب تک 200 سے زائد انسانی امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔

غزہ میں گھرگھربھوک کے ڈیرے، نصف آبادی قحط کی زد میں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے ایک بار پھرخبردار کیا ہے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی معطل ہونے اور اسرائیلی پابندیوں کی وجہ لاکھوں افراد کی زندیاں بھوک کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔

ادویات کی قلت سے غزہ میں ہزاروں بیمار اور زخمی خطرے سے دوچار

فلسطینی وزارت صحت نےخبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے باعث بنیادی نوعیت کی ادویات کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں زخمی اور بیماروں کی زندگیاں خطرسے دوچار ہوچکی ہیں۔

قابض کےغزہ میں بے گھرافراد کے 4 مراکز اور11 آباد مکانوں کو نشانہ بنایا

فلسطینی شہری دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نےگذشتہ 48 گھنٹوں کے اندر غزہ شہر میں بے گھر افراد کے 4 مراکز اور 11 آباد مکانات کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں قتل عام جاری، خواتین اور بچوں سمیت مزید 32 شہید، 139 زخمی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جن میں 32 شہری شہید اور 139 زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی ہونےوالوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔