جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

’روز قیامت یزن خدا کےحضور پوچھے گا کہ مجھے کس جرم میں شہید کیا گیا‘

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی نازی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی ننگی جارحیت اور قحط کی منظم پالیسی کے151 دنوں کے بعد نہتے فلسطینی نہ صرف بمباری سے شہید ہو رہے ہیں بلکہ وہ بھوک اور قحط کی مسلط کی گئی جارحیت سے بھی جام شہادت نوش کررہے ہیں۔

غزہ جنگ "بارود کا ڈھیر” ہے: ’یو این‘ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چیف وولکر ترک نے کہا ہے 'غزہ میں جاری اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے پورے خطے میں بہت خوفناک لہر آئی ہوئی ہے.' وولکر ترک نے یہ بات پیر کے روز اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی بریفنگ کے موقع پر کہی ہے۔

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ میں مزید 13 اجتماعی قتل عام، 124 شہری شہید

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 افراد شہید اور 210 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں بہت قتل عام ہوچکا،جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں:پاپائے روم

پاپائے روم پوپ فرانسس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ میں بہت قتل عام ہوچکا ہے۔ اب وہاں مزجد جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ اسرائیل تباہ کن جنگ کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ "بہت ہو گیا، برائے مہربانی جنگ بند کی جائے!"

غزہ میں بچے دنیا کے سامنے سسک سسک کر مر رہے ہیں: اونروا

اتوار کے روز اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے غزہ کی پٹی میں خشک سالی اور غذائی قلت کے نتیجے میں 15 بچوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

غزہ میں الشفاء ہسپتال کےاطراف میں تباہی "ناقابل بیان” ہے:ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ارد گرد تباہی کی سطح جسے اسرائیل کی تباہ کن جنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ناقابل بیان ہے۔

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید100 فلسطینی شہید،160 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے 24 گھنٹوں کے اندر غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف 10 اجتماعی قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ میں صہیونی بمباری سے مزید سات اسرائیلی قیدی ہلاک ہوچکے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے صہیونی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں متعدد مجاہدین کی شہادت اور سات قابض قیدیوں کے مارے جانے کا اعلان کیا ہے۔

امداد لینے والےفلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت اقدام ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے امداد کے منتظر فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 193 فلسطینی شہید، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 193 فلسطینی شہید اور 920 زخمی ہوئے۔"