جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جاسوسی

جاسوسی کے مقاصد کے لیے صہیونی فوج کا سیٹلائٹ خلا میں روانہ

اسرائیلی وزارت دفاع نے کل بدھ کی صبح وسطی اسرائیل میں فضائیہ کے ایک اڈے سے ایک جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا۔ عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے بتایا کہ وزارت دفاع میں تکنیکی طریقوں کی تحقیق اور ترقی کے محکمے نے فضائیہ اور فوج کے تعاون سے آج رات "Ofek 13" سیٹلائٹ کو "شبیط" میزائل کے ذریعے کامیابی سے لانچ کیا۔

اسرائیلی کمپنی پرسوشل میڈیا پر چھ لاکھ صارفین کی جاسوسی کا الزام

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اسرائیلی نگران فرم وائجر لیبز پر الزام لگایا ہے کہ اس نے فیس بک اور انسٹاگرام کے تقریباً 600000 صارفین کا ڈیٹا خفیہ طور پر اکٹھا کرنے کے لیے دسیوں ہزار جعلی اکاؤنٹس اور جدید ٹریکنگ ٹولز کا استعمال کیا۔

القدس میں سلوان کے مقام پر خفیہ اسرائیلی کیمروں کی بھرمار

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کی منظم انداز میں جاری جاسوسی دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کی جاسوسی اور ان کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کے لیے چپے چپے پر خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں۔