پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جارحیت

کیوبا کے صدر کی قیادت فلسطینی ،لبنانی عوام سےاظہار یکجہتی کا مظاہرہ

کیوبا کے ہزاروں شہریوں نے دارالحکومت ہوانا میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کی پٹی اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے کے لیے صدر میگوئل ڈیاز کینیل کی قیادت میں ایک ڈرون میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں وزراء اور سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں اور اداروں کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہم ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے:صدر وینز ویلا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اسے اس کے منصفانہ نصب العین میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

تہران پرحملہ اسرائیل کی حماقت ہوگی: ایرانی وزیرخارجہ کی وارننگ

منگل کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو تہران پر حملہ کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین پر کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ صہیونی ریاست کی حماقت ہوگی۔

غزہ میں جبری بے دخلی کی پالیسی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے:یو این

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوگارک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے جبری نقل مکانی کے احکامات جاری کرنے پر قابض اسرائیلی حکام کا طرز عمل خطرناک ہےکیونکہ غزہ میں اب کوئی محفوظ پناہ گاہ اور ادویات نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہونے والوں کو ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لبنان میں قاتلانہ اسرائیلی حملے میں القسام کمانڈر خاندان سمیت شہید

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا ہے کہ اس کےایک کمانڈرسعید عطا اللہ علی کو شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں بیداوی کیمپ میں ان کے گھر پر کی گئی وحشیانہ بمباری میں اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت جاری، ہماری قیادت محفوظ ہے، افواہیں بے بنیاد ہیں

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے خلاف اپنی خونی جارحیت میں شدت پیدا کرتے ہوئے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں وادی بیقاع اور ملک کے جنوب کو ایک بار پھر نشانہ بنایا اور مزید شہریوں کوشہید اور زخمی کیا ہے۔

حزب اللہ کےاسرائیلی بستیوں پرحملے جاری

لبنان کی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے ہفتے کے روزنام نہاد قابض صہیونی ریاست پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب غاصب فوج کی زمینی کارروائی کے دوران مجاھدین نے بھرپور جوابی وارکرتے ہوئے دشمن کو کئی محاذوں پرپسپا کردیا ہے۔

تحمل کا وقت ختم ہو گیا ہے:ایران کا امریکہ کو پیغام

اسلامی جموریہ ایران نے قطر کے توسط سے امریکہ کوایک پیغام بھیجا ہےحسن نصراللہ کی شہادت کے بعد جواب میں کیے گئے ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تحمل اور صبر سے کام لینے کا وقت گذر چکا ہے۔

لبنان میں صہیونی جارحیت جاری، مزید حملوں میں درجنوں افراد شہید، زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل گیارہویں روز بھی لبنان کے خلاف اپنی جارحانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے اورآج جمعرات کی صبح انہوں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر شدید حملے کیے۔

دمشق میں صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں تین افراد شہید،نو زخمی

شام میں آج منگل کی صبح دارالحکومت دمشق میں صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔