جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی توسیع پسندی

مئی میں القدس کو یہودیانےکی پالیسی تیز، 844 خلاف ورزیاں

یورپ گروپ برائے مقبوضہ بیت المقدس نے القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی اسرائیلی سرگرمیو، فیصلوں اور طریقہ کار میں اضافے کی سنگینی سے خبردار کیا ہے۔

غرب اردن کی 7 ہزار دونم اراضی اور آثار قدیمہ پرقبضے کا قانون تیار

کل اتوار کو فاشسٹ قابض حکومت میں قانون سازی کے لیے نام نہاد وزارتی کمیٹی نے ایک نئے نسل پرستانہ بل پر بحث شروع کی جس کی آڑ میں صیہونی قانون نافذ کرکے مغربی کنارے میں ہزاروں دونم اراضی چوری کی جائے گی۔

مغربی کنارے اور یروشلم میں آباد کاری کے 10 میگا پروجیکٹ

قابض اسرائیلی حکام نے یہودی آبادکاری کے دس بڑے منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں مغربی کنارے اور یروشلم میں شہریوں کی ہزاروں دونم اراٗضی غصب کرکے ان پر یہودی آباد کاروں کے لیے سیکڑوں ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر اور آباد کاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

چلی کی پارلیمنٹ میں اسرائیلی توسیع پسندی کے خلاف قرارداد منظور

چلی پارلیمنٹ نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی خود مختاری کے قیام کے اعلان کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس قرار داد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کےقیام کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت (حماسٰ) نے چلی کی پارلیمنٹ کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

ھنیہ کا یو این ایلچی سےاسرائیلی توسیع پسندانہ اعلانات پرتبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف سے قضیہ فلسطین، خطے کی صورت حال بالخصوص فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلانات اور ان کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا۔