سه شنبه 04/فوریه/2025

حماس کا صہیونی ریاست کے ناپاک منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی پر زور

جمعہ 24-جنوری-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی دشمن کا مقبوضہ بیت المقدس میں دس ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر کا اعلان ہمارے عوام کے خلاف جامع جنگ کا حصہ ہے۔

حماس نے ایک اخباری بیان میں زور دیا کہ قابض صہیونی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید بستیاں اور یونٹس بنانے کے منصوبے کا اعلان جس میں الشیخ جراح کے پڑوس میں صیہونی انتہا پسندوں کے لیے ایک دینی درسگاہ کی تعمیر کے علاوہ دس ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر بھی شامل ہے ایک نئی جارحیت خلاف ورزی ہے جو ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف جنگی مجرم نیتن یاہو کی حکومت کی طرف سے چھیڑی جانے والی جامع جنگ کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ان اقدامات کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس پر اپنی مبینہ خودمختاری کو مسلط کرنے کی کوشش میں نئے حقائق کو زمین پر مسلط کرنا ہے۔

انہوں نے ان خطرناک صیہونی اقدامات کے اثرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمین اور حقوق پر اس صہیونی تسلط کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی صفوں کو متحد کرنے، اور آبادکاری کے مذموم منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع قومی پروگرام میں شامل ہونے اور مزاحمتی جدوجہد کو فعال کرنے پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی