چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی بربریت

غزہ میں فوری سیز فائر اور امدادی اشیاء بھجوائی جائیں: خلیج تعاون کونسل

خلیج تعاون کونسل کے 159 ویں وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ریاض میں اتوار کو ہوا۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل اور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری، اردنی وزیر خارجہ ایمن صفادی اور مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا کے درمیان مشترکہ وزارتی اجلاس ہوئے۔

مغربی غزہ میں تازہ قتل عام میں امریکا اور اسرائیل دونوں مجرم ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا کہ ہے کہ مغربی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر شہریوں کے خلاف آج صبح قابض فوج کی جانب سے کیے گئے قتل عام کو سفاکیت کی تازہ ترین مثال قرار دیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ فاقہ کش فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کے اس خون خوار واقعے میں نہ صرف غاصب نازی اسرائیلی فوج مجرم ہے بلکہ فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے میں اسرائیل کی مدد کرنے عالمی استعماری ملک امریکا بھی برابر کا مجرم ہے۔

اسرائیلی بربریت جاری، غزی میں مزید دو سو فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض فوج نے مزید اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں دو سو سے زاید فلسطینی شہید ہوگئے۔

امداد کے منتظر فلسطینیوں پروحشیانہ اسرائیلی حملہ، سیکڑوں فلسطینی شہید

اسرائیلی قابض افواج نے جمعرات کی صبح غزہ کے مغرب اور جنوب میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں فلسطینی شہریوں کے خلاف ایک خونی قتل عام کیا ہے جس میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

خون خوار صہیونی فوج کی بربریت جاری، مزید 100 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 11 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 96 شہید اور 172 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت: شمالی غزہ میں صورتحال تباہ کن،مریضوں مررہے ہیں

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کی شام کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال "انتہائی تباہ کن ہے اور اسے بیان نہیں کیا جا سکتا"۔

غزہ میں مزید سات اجتماعی قتل عام 86 فلسطینی شہید ،دسیوں زخمی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 7 اجتماعی قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 86 شہید اور 131 زخمی ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 132 ہوگئی

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد دیگرصحافیوں کی شہادت کے ساتھ شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 132 ہو گئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 118فلسطینی شہید اور 136 زخمی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور شہریوں کو زندہ در گور کرنے کی وحشیانہ کارروائیوں میں 118 شہری شہید اور 163 دیگر زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 103 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔