جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بحریہ

غزہ : اسرائیلی گن بوٹس کے فلسطینی مچھیروں پر حملے

اسرائیلی بحریہ نے بدھ کے روز فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی پر حملہ کر دیا، جس سے ان کی کشتی کھلے سمندر میں الٹ گئی ، تاہم اس میں سوار پانچ ماہی گیروں کو بروقت امدادی کارروائی کے ذریعے زندہ بچا لیا گیا۔ حملہ کے وقت فلسطینی ماہی گیر غزہ کی پٹی پر شمالی ساحلی علاقے میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

اسرائیلی بحریہ کی کارروائی:چار فلسطینی ماہی گیر گرفتار، کشتیاں بھی ضبط

قابض اسرائیلی بحریہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی قصبے بیت لاھیا میں سوڈانہ ساحلی علاقے میں سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کے دوران چار ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کی کشتیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

فلسطینی مچھیروں پر اسرائیلی بحریہ کی مشین گنوں سے فائرنگ

اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر بھاری مشین گنوں سے حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی بحریہ نے دو ماہی گیر گرفتار جبکہ متعدد کشتیاں قبضے میں لے لی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کر کے کم سے کم دو ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی کشتیاں بھی ضبط کرلی ہیں۔

اسرائیلی بحریہ کی کارروائی میں غزہ کے چھ ماہی گیر گرفتار

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے کم سے کم چھ ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کی کشتیاں اور دیگر آلات ضبط کر لیے ہیں۔

اسرائیلی فوج جرمنی سے تین ’ڈولفن‘ آبدوزیں خریدنے کے لیے تیار

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج جرمنی سے جدید آلات سے لیس ’’ڈولفن‘‘ آبدوزیں خرید کرنے کے لیے تیار ہے۔

چھٹی آبدوز کے حصول کے لیے اسرائیل کے جرمنی سے مذاکرات جاری

اسرائیلی حکومت نے جرمنی کے ساتھ چھٹی ’ڈولفن‘ آبدوز کے حصول کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کیے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل جرمنی سے پانچ ڈولفن آبدوزیں خرید کر اپنی بحریہ کے حوالے کرچکا ہے۔

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل سے پانچ فلسطینی ماہی گیر گرفتار کر لیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں ماہی گیری کرنے والے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی کشتیاں اور دیگر سامان ضبط کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی، 10 فلسطینی ماہی گیر گرفتار

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر کے قریب مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کی اور کم سے کم 10 ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی، غزہ کے ساحل سے 10 فلسطینی ماہی گیر گرفتار

اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام ایک کارروائی کے دوران شمالی غزہ کے ساحل کے قریب سے ماہی گیروں کا تعاقب کرتے ہوئے کم سے کم 10 ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔