دوشنبه 17/مارس/2025

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل سے پانچ فلسطینی ماہی گیر گرفتار کر لیے

جمعہ 9-ستمبر-2016

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں ماہی گیری کرنے والے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی کشتیاں اور دیگر سامان ضبط کر لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صہیونی فورسز نے رات گئے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے پانچ فلسطینیوں محمد ، عبدالمعطی، علی الھبیل، احمد محمد العرایشی اور فائز ابو فول کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کی کشتیاں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ پانچوں فلسطینیوں کو اسرائیلی بحریہ نے فوجی کشتیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل  کر دیا ہے۔

فلسطینی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے پہلے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی اور ان کی کشتیوں کا گھیراؤ کیا گیا۔ بعد ازاں کشتیوں میں سوار فلسطینیوں کو فوجی کشتیوں میں ڈالا گیا اور ان کا سامان ضبط  کر لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی