جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بائیکاٹ

فلسطینی فٹ بال کلب جبل المکبر اے ایف سی کپ سے دستبردار

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ فلسطین کے فٹ بال کلب جبل المکبر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت کے نتیجے میں اے ایف سی کپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ پٹی کے لیے فوری طور پر امدادی سامان بھجوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ’تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنا بند کر دیں۔

مظاہرین کی اسرائیل کو اسلحہ پہنچانے والے جہاز کو روکنے کی کوشش

احتجاجی کارکنوں نے امریکا کی طرف سے اسرائیلی قابض ریاست کو ہتھیاروں کی منتقلی کے خلاف امریکا کی بندرگاہ آکلینڈ پر ایک بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف سفر کرنےسے روکنے کی کوشش کی ہے۔

ملائیشیا نے اسرائیلی حمایت یافتہ کتاب میلے کا بائیکاٹ کردیا

ملائیشیا کی وزارت تعلیم (KPM) نے فرینکفرٹ بک فیئر 2023 (Frankfurter Buchmesse) کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ یہ کتاب میلہ اس ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہوگا۔

اسرائیل کو دھچکا، عالمی فلم سازوں کا "یروشلم فلم فیسٹیول” کا بائیکاٹ

اسرائیلی ریاست کوعالمی سطح پر شوبز کی دنیا میں ایک نیا جھٹکا لگا ہے کیونکہ دنیا بھر کے پانچ سے زیادہ بڑے فلم سازوں نے اپنی فلموں کو "یروشلم فلم فیسٹیول" میں نمائش کے لیے پیش کرنے سے انکار کیا ہے۔ اسرائیلی ریاست کی طرف سے یہ نام نہاد فلمی میلہ عن قریب منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

گوگل اور ایمیزون سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا میں سرگرم سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے "گوگل" اور "ایمیزون" کمپنیوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنےان ساتھیوں کے ساتھ شامل ہو جائیں جو ان دونوں اسرائیل کے ساتھ کام کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

اردن کے توانائی کےمحکمے کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پرعوام کی تنقید

"اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ گیس کے معاہدے کو ختم کرنے کے لیے اردن کی قومی مہم" (قابض دشمن کی گیس ) نے ان تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جسے اس نے خطے میں گیس اور توانائی سے متعلق "خطرناک، تباہ کن اور اسٹریٹجک" قرار دیا ہے۔

بیلجیئم کے ایک شہر نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات منجمد کر دیے

بیلجیم کے شہر لیج نے صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو منجمد کرنے کے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ بیلجیم کا یہ شہر "اسرائیلی" سرکاری اور نجی اداروں کا بائیکاٹ کرے گا جو فلسطینی علاقوں میں ناجائز تسلط ار قبضہ قائم رکھنے میں اسرائیلی ریاست کی مدد کرتے ہیں۔

حماس نے ایران سعودی معاہدے پر اسرائیلی غصہ مسترد کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ "ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد اسرائیلی قابض ریاست کے سیاسی سیاسی اور سکیورٹی حلقوں کی طرف سے جس غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سعودیہ اور ایران کے درمیان اختلافات کا فائدہ صرف صہیونی ریاست کو پہنچ رہا ہے۔

یورپ ۔ اسرائیل سکیورٹی مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کی ادارہ جاتی کوشش

یورپ ۔ فلسطین کونسل برائے سیاسی تعلقات نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی قابض ریاست کی سکیورٹی سروسز اور یوروپول کے درمیان نجی معلومات کے تبادلے کے لیے ان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر یورپ اسرائیل مذاکرات کی بحالی کی خبروں کے بعد کونسل ان مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے کام کرے گی۔"