شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی انتخابات

کیا اسرائیلی نسل پرست اور انتہاپسند نیٹ ورک مضبوط ہو رہا ہے؟

کل 9 اپریل کو اسرائیل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر انتہاء پسند اور نسل پرست یہودیوں کو اکثریت حاصل رہی۔ اگرچہ باضابطہ طور پر کامیاب ہونے والی جماعتوں کے نتائج کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا مگر قرائن بتاتے ہیں کہ اسرائیل اس وقت انتہا پسند اور نسل پرست یہودی نیٹ ورک کے ہاتھوں میں یرغمال بن چکا ہے۔

اسرائیلی انتخابات کی آڑ میں غرب اردن اور غزہ سیل

اسرائیل میں‌ کل بدھ کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی آڑ میں آج منگل اور بدھ کے ایام میں غرب اردن میں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کا سیکیورٹی محاصرہ کر لیا

اسرائیلی پارلیمنٹ ’’کنیسٹ‘‘ کے انتخابات کے موقع پر صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارہ کو آئندہ منگل تک اسرائیلی فوج کے محاصرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی پلان میں غرب اردن پر ہماری خود مختاری تسلیم کی گئی: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے میں مقبوضہ غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے گا۔

اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات کے متوقع نتائج، آخری سروے جاری

اسرائیل میں 9 اپریل کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں دائیں بازو کے انتہا پسند، اعتدال پسند اور سیکولر سب اپنی اپنی کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیل کے سرکاری ابلاغی اداروں اور حکومت مخالفین کی طرف سے رائے عامہ کے جائزے بھی جاری ہیں۔

اسرائیلی انتخابات سے قبل فلسطین میں یہودی آباد کاری کا نیا طوفان

اسرائیلی ریاست میں کنیسٹ کے انتخابات سے قبل فلسطین میں یہودی آباد کاری کا ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے انتخابات سے صرف پانچ دن قبل غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے سیکڑوں نئے مکانات کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں

بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے: بینی گانٹز

اسرائیل کی سیاسی جماعت "کحول لوان" کے سربراہ جنرل بینی گانٹز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 9 اپریل 2019ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کرے گی۔

اسرائیلی انتخابات سے قبل 4500 گھروں کی تعمیر کا اعلان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کرنے والی ہے۔

نیتن یاھو کے خلاف نیا سیاسی اور انتخابی اتحاد تشکیل

اسرائیل میں 9 اپریل 2019ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی اسیران کا معاملہ صہیونی انتخابی پروپیگنڈے کا نیا ہتھکنڈہ

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسیران کا معاملہ اس وقت صہیونی ریاست کے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پروپیگنڈہ کا ایک اہم موضوع بنا ہوا ہے اور مختلف صہیونی انتہا پسند سیاسی جماعتیں اسیران کے حقوق کو انتخابی جیت کے لیے ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے میں سرگرم ہیں۔