جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی انتخابات

اسرائیلی انتخابات،انتہاپسند دائیں بازو کی جیت پر عالمی برادری کو تشویش

حماس کے ایک وفد نے اقوام متحدہ جے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل ٹور وینیس لینڈ سے ملاقات کی ہے، اقوام متحدہ کا نمائندہ اس ملاقات کے لیے حماس کے دفتر غزہ پہنچا تھا۔ حماس کی نمئندگی حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ اور ان کے ساتھ دیگر رہنماوں نے کی۔

’اسرائیل کا بادشاہ ’نیتن یاہو‘ایک بار پھر آرہا ہے‘

ایک بار پھر "نیتن یاہو" کو قابض اسرائیلی ریاست کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا ہے۔ چند روز قبل کنیسیٹ کے انتخابات میں اپنے دائیں بازو کے بلاک کی کامیابی کے بعد اسرائیل کے بڑھتے ہوئے دائیں بازو کے سیاسی منظر نامے کے درمیان نیتن یاھو ایک بار پھر تخت نشین ہونے والے ہیں۔ نیتن یاھو کی آمد کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے ساتھ کسی ممکنہ امن معاہدے کی تمام امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

کنیسٹ کے 95 فی صد انتخابی نتائج جاری، دائیں بازوکی 58 نشستیں

اسرائیلی کنیسٹ کے گذشتہ سوموار کے روز ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی 95 فی صد گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے نتائج دائیں بازو کی مذہبی جماعتوں نے مجموعی طورپر 58 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں لیکوڈ پارٹی 36 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

متعدل اور انتہا پسند صہیونی فلسطینیوں سے دشمنی میں متحد ہیں:ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف دشمنی میں صہیونی ریاست کی دائیں اور بائیں بازو کی لیڈشپ ، انتہا پسند اور اعتدال پسند سب برابر ہیں۔

نیتن یاھو کا کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کل سوموار کے روز کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب نیتن یاھو کو اپنے سیاسی حریف اور سابق آرمی چیف جنرل بینی گینٹز کی جماعت 'بلیو اور وائٹ' سے سخت مقابلہ ہے۔

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آج سوموار کو اسرائیل میں کنیسٹ کے 23 ویں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 11 ماہ میں یہ تیسرے انتخابات ہیں جن میں 29 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

نیتن یاھو کی لائبرمین کو باری باری وزارت عظمیٰ کی پیشکش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمران جماعت لیکوڈ کے سربراہ اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے' اسرائیل بیتونو' کے سربراہ آوی گیڈور لائبرمین کو پیش کش کی ہے کہ وہ باری باری وزارت عظمیٰ کے عہدے کی شرط پر حکومتی اتحاد میں شامل ہوں۔

اسرائیلی الیکشن کمیشن کے سربراہ کی عہدے سے استعفیٰ دینے کی دھمکی

اسرائیل کے مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ "حانان میلٹز" نے دھمکی دی ہے کہ اگر نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور انتخابات کے تیسرے دور میں جانے کی کوشش کی گئی تو وہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

کنیسٹ کے انتخابات۔ اسرائیل تنگ گلی میں پھنس گیا

اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت 'لیکوڈ' اور ان کے حریف 'بینی گینٹز' کی 'بلیو وائٹ' پارٹی کی تقریبا ایک جیسے نتائج حاصل کیے ہیں مگر بلیو وائٹ پارٹی کو نیتن یاھو کی جماعت پر تین سیٹوں کی سبقت حاصل ہے۔ نیتن یاھو نے شکست کا اعتراف کیا ہے۔

بینی گینٹز نے نیتن یاھو کے ساتھ شراکت اقتدار کی تجویز مسترد کر دی

اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے سیاسی حریف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے نیتن یاھو کی طرف سے قومی حکومت کی تجویز مسترد کرتے ہوئے نیتن یاھو کے ساتھ شراکت اقتدار کی پیش کش ٹھکرا دی ہے۔ انہوں نے کنیسٹ کے انتخابات کامیابی کے بعد لیکوڈ کے سوا دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کی تشکیل کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔