جمعه 15/نوامبر/2024

اردن گیس معاہدہ

اردن کے توانائی کےمحکمے کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پرعوام کی تنقید

"اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ گیس کے معاہدے کو ختم کرنے کے لیے اردن کی قومی مہم" (قابض دشمن کی گیس ) نے ان تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جسے اس نے خطے میں گیس اور توانائی سے متعلق "خطرناک، تباہ کن اور اسٹریٹجک" قرار دیا ہے۔

اردن کے سابق وزیر اعظم کا حماس کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کا مطالبہ

اردن کے سابق وزیراعظم عبد الرؤف الروابدہ نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک حماس ایک قابل قدر جہادی تحریک ہے اور اس کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم ہونے چاہئیں۔

اسرائیل سےگیس معاہدے کے خلاف اردن میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے

اردنی حکومت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ گیس کے ایک حصول کےایک مشترکہ منصوبے کی منظوری کے خلاف عوام کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ کل جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد دارالحکومت عمان سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد اس معاہدے کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیل سےگیس معاہدے کیخلاف اردن میں مظاہرین کی انسانی ہاتھوں کی زنجیر

اسرائیل کے ساتھ گیس کے ایک مشترکہ معاہدے پر اردن میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز عمان میں سیکڑوں شہروں نے صہیونی ریاست کے ساتھ گیس معاہدے کے خلاف بہ طور احتجاج انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اسرائیل ۔ اردن گیس سمجھوتہ روکنے کے لیے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ

اردن میں مقامی سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی نے عمان حکومت اور اسرائیل کے درمیان گیس کے مشترکہ معاہدے پرعمل درآمد روکنے کے لیے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔