جمعه 15/نوامبر/2024

اذان پر پابندی

مساجد میں اذان پرپابندی کی اسرائیلی کوششیں مذہبی اشعال انگیزی ہے

عرب لیگ نے مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی شہروں میں قائم مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی اسرائیلی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب لیگ نے ایک بیان میں خبرادر کیا ہے مساجد میں اذان دینے پر پابندی کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں جن کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

اذان پرپابندی لگائی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی شہروں میں موجود مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مستردکردیا ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی لگائی گئی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

اسرائیل کا شعائراسلام پرایک اور حملہ، لاؤڈ اسپیکر پراذان پر پابندی

اسرائیلی کابینہ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948ءکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود تمام مساجد بہ شمول مسجد اقصیٰ میں لاؤڈ اسپیکروں پر اذان دینے پر پابندی عاید کرنے کے ایک متنازع قانون کی منظوری دی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مذہبی اور عوامی حلقوں نے صہیونی کابینہ کے قانون کو مسترد کردیا ہے۔ مذہبی حلقوں نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پرپابندی کو شعائر اسلام پر ایک اور صہیونی وار قرار دیا ہے۔

اسرائیلی کابینہ بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی کے لیے تیار!

اسرائیلی اخبارات میں جہاں ایک طرف تو امریکا کے صدارتی انتخابات اور ان کے نتیجے میں اسرائیل نواز ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی خبروں کا زور ہے، دوسری طرف صہیونی میڈیا میں یہ بات بڑی شدو مد کے ساتھ زیربحث ہےکہ آیا اسرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس کی بعض مساجد میں مکمل اور بعض میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کر پائے گی یا نہیں؟َ۔

بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کی صہیونی سازش بے نقاب

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے شہر کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کی نئی سازش تیار کی ہے۔ تاہم اس سازش کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی میں نماز اور اذان پر پابندی عاید کر دی

اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عید غفران‘ کے موقع پر یہودیوں کو آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائی کی سہولت دیتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی شہر الخلیل میں واقع تاریخ مسجد ابراہیمی میں نماز اور اذان کی ادائی پرغیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی عاید کر دی ہے۔

اگست میں مسجد ابراہیمی کے در وبام49 بار اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائیگی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2016ء کے دوران مسجد ابراہیمی کے در وبام 49 بار اذان سے محروم رہے۔