جمعه 15/نوامبر/2024

اذان پر پابندی

غزہ:تمام اسکولوں میں اذان سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج بدھ کے روز صبح اور شام کی تدریسی سرگرمیوں سے پہلے اذان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی مساجد میں اذان پرپابندی کا قانون مذہبی آزادیوں پرحملہ ہے:ترکی

ترکی نے فلسطین کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے متنازع اسرائیلی قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادیوں پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

اذان پر پابندی کا اسرائیلی قانون نافذ، فلسطینی موذن کو جرمانہ

اسرائیلی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے گئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے متنازع قانون پر صہیونی انتظامیہ نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ اور اسلام دشمن قانون کا پہلا شکار سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر اللد کی ایک مسجد کے موذن بنے ہیں جنہیں گذشتہ روز نماز فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کے جرم میں 750 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 197 ڈالر بنتی ہے۔

مساجد میں اذان پر اسرائیلی پابندی عالمی اداروں میں اٹھانے کا فیصلہ

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سینیر رکن مسعود غنائم نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے اسرائیلی قانون کو عالمی اداروں میں اٹھانے کی تیاری کررہے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی شہروں میں مساجد میں پابندی کے ظالمانہ اور اسلام دشمن اسرائیلی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسرائیل اذان پر پابندی کاقانون منسوخ کرےیا نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے

فلسطین کی سپریم اسلامی کونسل نے صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مساجد میں اذان پرپابندی کا متنازع قانون واپس لے کیونکہ اس قانون کی منظوری کے سنگین مضمرات سامنے آسکتے ہیں جس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

اذان پر پابندی کے متنازع قانون پر اسرائیلی کنیسٹ میں آج دوبارہ بحث

اسرائیلی پارلیمنٹ میں گذشتہ ہفتے پیش کیے گئے فلسطینی مساجد میں اذان پرپابندی سےمتعلق متنازع قانون پرآج دوبارہ بحث ہو گی۔ بحث کے بعد اس قانون پر رائے شماری کی جائے گی۔ قانون کی منظوری کی صورت میں فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پرپابندی عاید کی جائے گی۔

اذان پر پابندی کی صہیونی سازش کے خلاف فلسطینی سڑکوں پرسراپا احتجاج

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کی کوششوں کے خلاف فلسطینی عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین کے شہروں اور دیہاتوں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیاں منعقد کرنا شروع کردی ہیں۔

"اذان پر پابندی، اسرائیل نے عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ کردیا”

حرمین شریفین کے بعد مسلمانوں کے دنیا میں تیسرے مقدس ترین مقام قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ یوسف ابو سنینہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کا قانون منظور کرکے عالم اسلام کے خلاف کھلا اعلان جنگ کردیا ہے۔

فلسطین میں اذان پرپابندی کے قانون کے پیچھے نیتن یاھو کے بیٹے کا ہاتھ!

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کابینہ سے منظور کیے گئے متنازع قانون جس میں فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی عاید کی گئی کے پیچھے وزیراعظم نیتن یاھو کے بیٹے کا ہاتھ ہے۔

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی،اسرائیلی سازش قابل مذمت ہے:ترکی، اردن

فلسطینی شہروں کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے پابندیوں کی کوششوں کی عالمی سطح پرمذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی اور اردن نے بھی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کی اسرائیلی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔