جمعه 15/نوامبر/2024

اخوان المسلمون

مصری پولیس پراخوان کے8 کارکنوں کو مقابلے میں قتل کرنے کا الزام

مصرکی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جن آٹھ کارکنان کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا ہے وہ حراست میں لیے گئے جماعت کے کارکن تھے۔ تاہم مصری حکام کی طرف سے مقتولین کے کسی جماعت سے تعلق کی وضاحت نہیں کی۔

ٹرمپ اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم نہ قرار دیں:ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے سختی سے گریز کریں کیونکہ اخوان المسلمون دہشت گردی میں ملوث نہیں۔

مہدی عاکف کی جیل میں حالت تشویشناک، رہائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مصرکی جیل میں قید اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام ڈاکٹر مہدی عاکف پیرانہ سالہ اور طویل علالت کے باعث سخت علیل ہیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری جانب اسیر رہ نما کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مہدی عاکف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں مسلسل زیرحراست رکھنے کی حکومتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مصر:مرشد عام کو عمر قید کی سزاء پر اخوان المسلمون کا شدید احتجاج

مصرکی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے جماعت کے زیرحراست مرشد عام کو ایک نام نہاد مقدمہ میں حتمی طور پرعمر قید اور جماعت کے 36 دیگر رہ نماؤں کو طویل قید کی سزائیں سنائے جانے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اردن: اخوان المسلمون پر عاید سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم

اردن کی ایک عدالت نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون پر عاید سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد جماعت نے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

اخوان المسلمون کا اپنے رہنماؤں کےماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کامطالبہ

مصر کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے رواں ہفتے اپنے دو اہم رہ نما محمد کمال اور یاسر شحادہ کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

’اسرائیلی ویزے پر القدس کا دورہ صہیونی مظالم کی حمایت کے مترادف‘

اردن کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے سیاسی شعبے اسلامک ایکشن فرنٹ کی جانب سے اردنی افسران کے اسرائیلی ویزے پر القدس اور دیگر فلسطینی علاقوں کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ویزے پر القدس کا دورہ کرنا القدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

مصری حزب اختلاف کا غیر جمہوری رویہ

مصری حزب اختلاف کے جائز مطالبات کے باوجود سیکولر جماعتوں کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ آئندہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں اسلام پسند سیاسی جماعتوں کو شکست سے دوچار کر سکیں۔ ان کا کوئی اتحاد یا انتخابی گٹھ جوڑ بھی یہ صلاحیت نہیں رکھتا۔