جمعه 15/نوامبر/2024

اخوان المسلمون

اردن میں اخوان المسلمون کے رہ نما کا جمعہ کے خطبہ کے دوران انتقال

اردن میں اخوان المسلمون کے سرکردہ رہ نما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر عبداللطیف عربیات جمعہ کے روز جمعہ کے خطبہ کے دوران انتقال کر گئے۔

تشدد اور توڑپھوڑ کیس میں اخوان کے مرشد عام سمیت جماعت کی قیادت بری

مصرکی ایک اپیل عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع اور جماعت کے دیگر سرکردہ رہ نمائوں کو "مسجد استقامۃ" تشدد کیس میں بری کر دیا ہے۔

فوجیوں کےقتل کے الزام میں اخوان کے 20 کارکنوں کو سزائے موت

مصر کی ایک اپیل کورٹ نے ’کرادسۃ قتل عام‘ کیس میں اخوان المسلمون کے زیرحراست کارکنوں کو سزائے موت، عمرقید اور دیگر سزاؤں کی توثیق کی ہے۔

مصری عدالت سے مرشد عام کو عمر قید، 463 الزامات سے بری

مصر کی ایک فوج داری عدالت نے اتوار کے روز مذہبی جماعت اخوان المسلمون نے زیرحراست مرشد عام محمد بدیع اور جماعت کے 64 دیگر رہ نماؤں کو ’العدوہ‘ تشدد کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

اخوان رہ نما سمیت جماعت کے 7 ارکان مصری عدالت سے سزائے موت

مصر کی ایک فوجی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ایک رہ نما سمیت جماعت کے سات ارکان کی سزائے موت کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے مفتی اعظم کو بھجوا دیا ہے۔

اخوان المسلمون کی املاک ہتھیانے کا نیا حربہ

مصر کی ایک مقامی عدالت نے ملک کے پہلے منتخب آئینی صدر محمد محمد مرسی اور سابق کھلاڑی محمد ابو تریکہ سمیت اخوان المسلمون کے 1528 سرکردہ رہ نماؤں کے نام دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

’مہدی عاکف نے زندگی بھر قضیہ فلسطین کی وکالت کی‘

اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف کی مصری جیل میں وفات پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے مرحوم کی قضیہ فلسطین اور عالم اسلام کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کومسلم امہ کے لیے سانحہ قرار دیا ہے۔

اخوان سے تعلق کے الزام میں یوسف القرضاوی کی بیٹی اور داماد گرفتار

مصر کےملٹری پراسیکیوٹرکے حکم پر ممتاز عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی کی بیٹی علاء اور اس کے شوہر کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دونوں پر مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کی یاد میں اردن میں احتجاجی مارچ

اردن کی مذہبی سیاسی جماعتوں کی اپیل پر کل جمعہ کے روز دارالحکومت عمان میں فلسطینی شہر بیت المقدس پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے اورمارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

محمد مرسی کا اہل خانہ سے ملاقات سے محرومی کا پانچواں رمضان

مصر کے فوج کے ہاتھوں سنہ 2013ء میں معزول کیے گئے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کے اہل خانہ نے شکایت کی ہے کہ جب سے محمد مرسی کو معزول کر کے جیل میں ڈالا گیا، خاندان کا کوئی فرد ان سے ملاقات نہیں کرسکا ہے۔