جمعه 15/نوامبر/2024

احتجاج

مالی مراعات سے محروم سابق اسیران کا احتجاج34 ویں روز جاری

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے انتقامی پالیسی کے تحت مالی مراعات سے محروم کیے گئے سابق فلسطینی اسیران کا احتجاجی دھرنا آج جمعہ کو34 ویں روز جاری ہے۔

دفاع قبلہ اول احتجاج ناکام بنانے کے لیے اسرائیلی کریک ڈاؤن،18 گرفتار

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دفاع میں ریلیوں کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی شہروں میں وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں کم سے کم 18 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

’حماس انجینئر‘ کے مجرمانہ قتل کے خلاف تیونس میں ہزاروں افراد کا احتجاج

تیونس میں حال ہی میں مبینہ طورپر اسرائیلی خفیہ ادارے’موساد‘ کی جانب سے سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کے مجرمانہ قتل کے خلاف عوام میں سخت غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے۔ الزواری کے قتل کے خلاف گذشتہ روز دارالحکومت تیونسیہ میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ الزواری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

غزہ:تمام اسکولوں میں اذان سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج بدھ کے روز صبح اور شام کی تدریسی سرگرمیوں سے پہلے اذان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صہیونی فوج کی دہشت گردی میں شہری کی شہادت پر اردن کا اسرائیل سے احتحاج

اردن کی حکومت نے تین روز قبل اپنے ایک شہری کی قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہادت پر صہیونی ریاست سے باضابطہ طور پر احتجاج کیا ہے۔ اردنی وزارت خارجہ نے عمان میں متعین اسرائیلی سفیرہ کو دفتر میں طلب کر کے نوجوان سعید العمر کے وحشیانہ قتل پر سخت احتجاج کیا۔ عمان حکومت نے صہیونی سفیر کے ذریعے اسرئیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ العمر کے بہیمانہ قتل کی جامع تحقیقات کر کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

مغوی اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کے اہل خانہ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے بیٹوں کو سرے سے فراموش کر دیا ہے۔