جمعه 15/نوامبر/2024

احتجاج

اسپین میں اسرائیلی غاصبانہ منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اسپین میں فلسطینیوں کی حقوق کی حمایت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کے پروگرام کےخلاف الگ الگ مقامات پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل دوستی کے خلاف عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج

فلسطین میں سماجی کارکنوں اور شہریوں‌کی بڑی تعداد نےرام اللہ اتھارٹی کے عہدیداروں کی اسرائیل دوستی کے خلاف شدید احتجاج شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ اور دوسرے شہروں‌میں رام اللہ اتھارٹی کے عہدیداروں کی تل ابیب میں کانفرنس میں شرکت اور اسرائیلی شخصیات کو رام اللہ میں مدعو کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

اسرائیل سے گیس کی خریداری کے خلاف اردن میں مسلسل احتجاج جاری

اسرائیل سے گیس کی خریداری کے خلاف اردنی عوام کی طرف سے مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے خلاف اسرائیلی کسان سراپا احتجاج

اسرائیلی کسانوں نے فلسطینی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرانے کے لیے احتجاجی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کی رہائش گاہ کے باہر اسرائیلی کاشت کاروں کی بڑی تعداد نے احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

لبنان میں احتجاج کا سلسلہ جاری، حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم

لبنان میں گذشتہ تین روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ مظاہرین کی قیادت کی طرف سے آج اتوار کے روز بھی ملک گیر مظاہروں کی کال دی ہے۔

العراقیب گائوں کی بار بار مسماری کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاجی دھرنا

مقبوضہ جنوبی فلسطین کے علاقے جزیرہ نما النقب میں واقع العراقیب گائوں کے مکینوں نے بار بار گھروں اور خیموں کی مسماری کے نسل پرستانہ صہیونی سلوک کے خلاف بہ طور احتجاج مقامی پولیس تھانے کے باہر بہ طور احتجاج دھرنا دے دیا ہے۔

غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی، غرب اردن میں مظاہرے جاری

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ پر غرب اردن اور دوسرے فلسطینی شہروں میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں‌ نے صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف اور غزہ کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کیے اور غزہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف القدس میں فلسطینی سراپا احتجاج

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں‌ کے بعد فلسطین کے دوسرے شہروں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سوشل سیکیورٹی قانون کےخلاف احتجاج جاری

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے منظور کردہ نام نہاد سوشل سیکیورٹی قانون کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں‌ نے سڑکوں پر نکل کرنام نہاد سوشل سیکیورٹی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

فلسطین کی 32 سماجی تنظیموں نے سوشل سیکیورٹی قانون مسترد کر دیا

فلسطین کی تین درجن کے قریب سماجی تنظیموں اور لیبر یونینز نے صدر محمود عباس کی طرف سے حال ہی میں نافذ کردہ نام نہاد "سوشل سیکیورٹی" قانون مسترد کر دیا ہے۔