چهارشنبه 30/آوریل/2025

اجتماعی سزا

شمالی غزہ کے ایک لاکھ شہری ایک ماہ سے بھوکے اور پیاسے ہیں

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں آباد شہریوں کے گھروں پر چوبیس گھنٹے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

غزہ کی پوری نسل تعلیم کا نقصان برداشت نہیں کر سکتی: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں 650000 سے زائد بچے اسکولوں سےمحروم ہیں اور ملبے کے درمیان رہ رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی تعلیم کے نقصان کا اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ دو سال پوری نسل تعلیم سے محروم ہے۔

شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال سے فوری مدد کی اپیل

فلسطینی وزارت صحت نے پیر کی صبح شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے اندر سے فوری مدد کی اپیل کی کیونکہ ہسپتالوں اور شمالی غزہ کی گورنری پر اسرائیلی محاصرہ مسلسل 10ویں روز بھی جاری ہے اور شدت اختیار کر گیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے لیے 83 فیصد خوراک کی امداد روک دی

اقوام متحدہ کی 16 انسانی امدادی تنظیموں کی ایک پریس ریلیز کے مطابق قابض اسرائیل نے محصور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ میں تقریباً ایک سال سے غزہ کی پٹی میں خوراک کی 83 فیصد امداد کو روک دیا ہے۔

قیدیوں پرتشدد کے مناظر صہیونی نفرت اور ظلم کی انتہا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ حراستی کیمپ’مجد‘ میں قیدیوں پر تشدد کے تازہ ہولناک مناظر سامنے آنے کے بعد قیدیوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے سلفیت فلسطینیون کے دو مکانات مسمار کر دیئے

منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع شہر سلفیت کے مغرب میں الزاویہ قصبے میں زیر تعمیر دو مکانات کو مسمار کر دیا۔

بمباری کے سائے میں غزہ کے قبرستان بے گھرفلسطینیوں کی پناہ گاہیں

غزہ کی پٹی میں گیاہ ماہ سے جاری نسل کشی کی جنگ میں نہتے فلسطینیوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں بچی۔ بے بس فلسطینی خاندان قبرستانوں میں پناہ لینے اور کھلے آسمان تلے بےبسی کی علامت بنے ہوئے ہیں۔

اجتماعی سزا کے طور پرقابض فوج نے الخلیل کا محاصرہ کرلیا

قابض صہیونی فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کی آبادی پر اجتماعی سزا مسلط کرنے کے لیے شہر کا محاصرہ کرکے اس کے داخلی راستے بند کر دیے اور تمام راستوں پر بھاری تعداد میں فوج تعینات کردی ہے۔

غزہ:شہداء الاقصیٰ ہسپتال کےعملے انخلاء کے احکامات مسترد کردیے

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح گورنری میں واقع شہدا الاقصیٰ ہسپتال کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد الحاج نے کہا ہے کہ طبی ٹیموں کی جانب سے قابض صہیونی فوج کی طرف سے جبری انخلاء کے احکامات کے باوجود اب تک مریضوں کو طبی خدماتکی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے اورطبی عملہ ہسپتال کو خالی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں "محفوظ زون” کو 35 کلومیٹر تک محدود کر دیا

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی بمباری اور جارحیت نے پٹی کے مبینہ محفوظ علاقوں کو 230 کلومیٹر سے کم کر کے 35 کلومیٹر کر دیا ہے۔