سه شنبه 03/دسامبر/2024

شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال سے فوری مدد کی اپیل

پیر 14-اکتوبر-2024

فلسطینی وزارتصحت نے پیر کی صبح شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹکے اندر سے فوری مدد کی اپیل کی کیونکہ ہسپتالوں اور شمالی غزہ کی گورنری پر اسرائیلیمحاصرہ مسلسل 10ویں روز بھی جاری ہے اور شدت اختیار کر گیا ہے۔

 

مرکزاطلاعاتفلسطین کو موصول کو موصول ہونے والی ایک فوری مدد کی اپیل وزارت صحت نے شمالی غزہکے ہسپتالوں میں محصور مریضوں اور صحت کے اہلکاروں کے لیے ادویات، طبی سامان اورخوراک لانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

 

کل اتوار کو کمالعدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ طبی وفود کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے قابض فوج پردباؤ ڈالیں۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ گذشتہ ہفتے کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے صرف 10 دنوں کے لیےایندھن منتقلکیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام ایک منظم جنگ کا شکارہے اور بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہے۔

 

مسلسل 10ویں روزبھی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ مہاجر کیمپ اور شمالی غزہ کی پٹی کےہسپتالوں میں نسل کشی، بمباری اور تباہی کے اپنے گھناؤنے محاصرے اور جرائم کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

شمالی غزہ کی پٹیخاص طور پر جبالیہ کیمپ قابض افواج کے ہاتھوں نسل کشی، تباہی اور محاصرے کی بدترینجارحیت سے دوچار ہے۔

 

غزہ کی پٹی میںشہریوں، بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی نسل کشی کاجرم مسلسل 374 ویں دن میں جاری ہے۔

 

وزارت صحت کی طرفسے کل اتوار کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلیجارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 42227 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ 98464 افرادمختلف زخموں سے زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی