پنج شنبه 01/می/2025

ابو زھری

جنگ بندی معاہدے میں سنجیدہ ہیں مگر امریکی دباؤ قبول نہیں:ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کا جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے ردعمل جو ہمیں ثالثوں کے ذریعے موصول ہوا ہے، اس کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اور اس بارے میں کسی فیصلے پر پہنچنا ابھی قبل از وقت ہے"۔

مزاحمت ہرمحاذ پردشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے:ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" میں بیرونی خطے کی قیادت کے رکن سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتیں قابض ریاست [اسرائیل] اس کی جارحیت سے روکنے اور ہمارے مقدسات اور ہمارے عوام کی حفاظت کرنے کی صلاحیتوں کی حامل ہے‘‘۔

سعودی عقوبت خانوں میں فلسطینیوں پر مظالم بند اور انہیں رہا کیا جائے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سینیر رہ نما اور جماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر کرونا کی وبا کے باوجود ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں پر مظالم بندکرے اور انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے۔

حالیہ معرکے میں نیتن یاھو کے لشکر کو ناک رگڑنے پر مجبور کیا: ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے ترجمان سامی ابو زھری نے اسرائیلی وزیراعظم بنجم نیتن یاھو کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ حماس رہ نما کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی مجاھدین نے ناک رگڑنے پر مجبور کر دیا اور وہ قابض فوج کو جنگ بندی کرنا پڑی ہے۔

تحریک فتح اسرائیل دوستی اور حماس دشمنی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کی اسرائیل نواز پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ تحریک فتح حماس دشمنی اور غاصب صہیونیوں سے دوستی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔