
سعودی فنڈڈ ’العربیہ‘چینل پستی کی گہری کھائیوں میں گرچکا:فلسطینی میڈیا
پیر-9-ستمبر-2024
غزہ کی پٹی میں فلسطین کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کے قریبی سمجھے جانے والے’العربیہ‘ اور اس کے برادر الحدث چینلز کی "غیر معروضی" میڈیا کوریج پر سخت تنقید کی ہے۔سرکاری میڈیا دفتر نے العربیہ چینل پر اسرائیلی ریاست کے گمراہ کن بیانیے کی ترجمانی کا الزام عاید کیا ہے۔