جمعه 15/نوامبر/2024

آرمینیا

آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ، ایردوآن کا آذربائیجان کی مدد کا اعادہ

آذر بائیجان اور اس کے پڑوسی ملک آرمینیا میں علاحدگی پسندوں کے درمیان ماگورنی قرہ باغ میں لڑائی جاری ہے جس میں دونوں طرف سے بھرپور فوجی طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بارپھر آذر بائیجان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ صدر ایردوآن کا کہنا ہے کہ انقرہ اس جنگ میں آذربائیجان کی حکومت اورقوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

آذر بائیجان اور آرمینیا میں جنگ، حملوں میں فوجیوں سمیت درجنوں ہلاک

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو قرہباخ کے متنازع خطے میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں کم سے کم 16 فوجیوں اور متعدد سولین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف آرمینیا نے مارشل لا نافذ کرتے ہوئے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور فوج کو نقل وحرکت کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آرمینیا اور آذر بائیجان حالت جنگ میں، زمینی اور فضائی حملے

وسطی ایشیائی ریاست آذر بائیجان اور اس کے پڑوسی ملک آرمینیا کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز دونوں ملکوں نے سرحد کے آر پار ایک دوسرے کے فوجی ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں۔

غزہ کے مظلوموں کی حمایت پراسرائیل کا ترکی سے آرمینیا کا بدلہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست نے غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر ترکی سے بدلہ لینے کے لیے آرمینیا کے باشندوں کے قتل عام پرانقرہ کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوششیں شروع کیں ہیں۔