جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکاری

گھروں پر غاصبانہ قبضے، فلسطینیوں کی دھرنے کے مقام پر نماز جمعہ

قابض صہیونی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں گھروں پر غاصبانہ قبضے کے خلاف بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں ‌نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی علاقے سلوان میں بطن الھویٰ کے مقام پر نماز جمعہ ادا کی۔

مصر کی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے نئے منصوبے کی شدید مذمت

مصر نے مقبوضہ بیت المقدس میں‌یہودی آباد کاری کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے جس میں اسرائیلی حکومت نے القدس میں یہودیوں ‌کے لیے 8300 نئے مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے ہزاروں گھروں کی تعمیر کی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے یہودی آباد کاروں کے لیے مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ رہائشی یونٹس کے علاوہ ایک ہیومن ریسورس ایڈمنسٹریشن بلڈنگ، تکنیکی امور کی عمارت، دفاتر اور دیگر عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ یہ اراضی نیت صفافا، المالحہ، البقعہ، صنعتی کالونی، اور الوجہ کے علاقے میں تعمیر کی جائیں گی۔

اسرائیلی عدلیہ آباد کاری کے لیے اسرائیل کی آلہ کار بن چکی ہے: رپورٹ

فلسطین میں یہودی آباد کاری پر نظر رکھنے والے ایک ادارے کی طرف سے مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی عدلیہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہے۔

ایتھوپیا سے فلاشا نسل کے 2 ہزار یہودی‌ مقبوضہ فلسطین منتقل

قابض صہیونی ریاست نے 'وزٹ اسرائیل' کے عنوان سے شروع کردہ منصوبے کے تحت افریقی ملک ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو مقبوضہ فلسیطن میں آباد کرنے کے لیے فلسطین لایا گیا ہے۔

ایتھوپیا کے 2 ہزار یہودیوں‌ کی مقبوضہ فلسطین میں آبادکاری کا منصوبہ

قابض صہیونی ریاست نے 'وزٹ اسرائیل' کے عنوان سے شروع کردہ منصوبے کے تحت افریقی ملک ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو مقبوضہ فلسیطن میں آباد کرنے کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کا یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے کا اعلان

اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی طور پر قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے کا اعلان کیا ہے۔

"گیواٹ ہما ٹوز” القدس میں‌ یہودی آباد کاری کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ

قابض سرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں "گیواٹ ہما ٹوز" کے نام سے ایک نیا اور خطرناک منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے حوالے سے یہ ایک خطرناک پروگرام ہے جس کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس کو ایک دوسرے سے الگ کرنا ہے۔ اس منصوبے پرعمل درآمد کے بعد آزاد فلسطینی ریاست کا تصور مزید پیچیدہ ہوجائے گا اور القدس پر قابض ریاست کا تسلط مزید مستحکم ہوجائے گا۔

بیت المقدس کی بلند ترین کالونی ‘الطور’ کی مشکلات

بیت المقدس کے ایک ایک کونے پر غاصب صہیونیوں‌ نے فلسطینیوں پر طرح طرح کے عذاب مسلط کر رکھے ہیں۔ ان میں فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور جبری بے دخلی کے جرائم بھی نمایاں ہیں۔ بیت المقدس کے وہ تمام مقامات جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان میں الطورکالونی بھی شامل ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین نے ایک رپورٹ میں الطور کالونی کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں پر روشنی ڈالی ہے۔

شمالی بیت المقدس میں آباد کاری کے ایک بڑے منصوبے کا انکشاف

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے شمالی بیت المقدس کے علاقوں قلندیہ البلد اور بیت حنینیا کی اراضی پر یہودیوں کو بسانے کے لیے ایک بڑے منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔