جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکاری

بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 2600 اسرائیلی مکانات کی تعمیر کی منظوری

امریکی حکومت میں اقتدار کی تبدیلی سے ایک روز قبل قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لئے 2600 نئے مکانات کی تعمیر کے ٹینڈرز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

بائیڈن کے حلف اٹھانے سے قبل یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی کوشش

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو امریکا میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں نجی سطح پر یہودی آبادکاروں کی جانب سے قائم کردہ یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصر اور یورپی یونین کی مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے پر تشویش

مصر نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لئے 780 گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عمل کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

برطانیہ کا اسرائیل سے یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ

برطانیہ نے اسرائیلی حکومت سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مصر نے غرب اردن میں 780 نئے یہودی مکانات کی تعمیر مسترد کر دی

عرب جمہوریہ مصر نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں یہودی آبادکاروں کے لیے 780 نئے مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیا۔

اسرائیلی نیچر اتھارٹی یہودی آباد کاری کا وار ہیڈ

ویسے تو فلسطینی علاقوں کو یہودیانے اور یہودی آباد کاری کے کینسر کو پھیلانے کے لیے اسرائیلی ریاست کے تمام ادارے پیش پیش ہیں مگر صہیونی ریاست کے زیرانتظام 'نیچر اتھارٹی' ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد بہ ظاہر تو قبضہ کرنا نہیں جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، قدرتی مقامات، تفریحی مقامات اور سیرگاہوں کا تحفظ ہے مگر دراصل یہ ادارہ قدرتی اور تفریحی مقامات کے تحفظ کی آڑ میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی قیمتی اراضی پر قبضے میں سرگرم ہے۔

بتسلیم کی اسرائیلی نسل پرستانہ پالیسیوں پر تنقید

اسرائیل کے انفارمیشن سینٹر برائے ہیومن رئٹس' بتسلیم' نے صہیونی ریاست کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک نسل پرست ملک قرار دیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی وسیع اراضی پر قبضے کی منظوری دے دی

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی دسیوں دونم اراضی پر قبضے کی منظوری دے دی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی تعمیرات پر نظر رکھنے کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی وزارت برائے ہائوسنگ و آباد کاری نے مقبوضہ مغربی کنارے کے سیکٹر "سی" فلسطینیوں کی تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے 20 ملین شیکل کی رقم مُختص کی گئی۔

ٹرمپ کے اقتدار کے آخری ایام میں فلسطین میں ‌یہودی آباد کاری کا طوفان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے زیرانتظام سول انتظامیہ کی نام نہاد "سپریم کونسل فار پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن" امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے قبل اور ٹرمپ کے آخری ایام میں مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔