جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکاری

اسرائیل نے جزیرہ النقب میں چار نئی یہودی کالونیوں کی منظوری دے دی

اتوار کو قابض اسرائیلی حکومت نے سنہ 1948 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر مقبوضہ النقب میں چار نئی بستیوں کے قیام کی منظوری دی۔

یوکرین سے 600 یہودی مقبوضہ فلسطین منتقل

عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین سے تقریباً 600 یہودی اتوار کو مقبوضہ فلسطین پہنچے ہیں۔ دوسری طرف ایسے 200 غیر یہودیوں کو اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے واپس کردیا گیا۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے730 گھروں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت حنینا کی زمین پر تعمیر ہونے والی "پسگت زیف" بستی میں 730 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

ایتمار میں گھروں کی تعمیر شروع

اسرائیلی خبر رساں ادارے چینل 7 نے ایک خبر نشر کی ہے۔ مغربی کنارے کے شمال اور نابلس شہر کی جنوب مشرقی جانب اتامیر میں اسرائیلی قابض اتھارٹی یہودیوں کی آباد کاری کا منصوبہ بنا چکی ہے۔

2021 کے دوران یہودی آبادکاروں کے جرائم میں دگنا اضافہ ہوا: رپورٹ

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں آباد کاروں کے ذریعہ 2021 کے دوران تشدد کے ارتکاب میں دوگنا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں پر یہودی آباد کاروں کے تشدد کے واقعات میں اسرائیلی فوج کی منظم چشم پوشی واضح رہی کیونکہ بیشتر جرائم اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں ہوتے رہے اور قابض فوج تماشائی بنی رہی۔

جبل صبیح کی یہودی کالونی’اویتار‘ میں دوبارہ آباد کاری کا منصوبہ

عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ قابض حکومت کے اٹارنی جنرل اویچائی مینڈل بیلٹ نے آباد کاروں کو "اویتار" کالونی میں واپس بھیجنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کالونی جنوب میں واقع بیتا قصبے کی زمینوں سے کوہ صبیح پر بنائی گئی ہےجو شمالی غرب اردن کے شہر نابلس کا ایک اہم مقام ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کی راہ پر آباد کاری مخالف تین کارکن گرفتار

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد اب ایک قدم اور آگے بڑھ کر رام اللہ اتھارٹی نے یہودی آباد کاری مخالف کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کے ساتھ انہیں زدو کوب کرنے لگی ہے۔

اردن کی القدس میں یہودی آباد کاری کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت

جمعہ کو اردن کی وزارت خارجہ اور تارکین وطن نے قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے تازہ منصوبے کے تحت 3557 نئےگھروں کی تعمیر کی منظوری کی مذمت کی ہے۔

صحرائے نقب میں 300 خاندانوں کو بے گھر کرنے کا اسرائیلی آبادکاری منصوبہ

قابض اسرائیلی حکومت کے وزیر داخلہ عایلت شاکد نے صحرائے نقب کا دورہ کرتے ہوئے علاقے میں نئے آباد کاری منصوبے کا اعلان کیا۔

وادی اردن میں آباد کاری کے غیر مسبوق منصوبے کی منظوری

عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے جمعہ کو بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت اگلے اتوار کو اپنے ہفتہ وار اجلاس کے دوران گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کو دوگنا کرنے اور اسرائیلیوں کو ان علاقوں میں رہنے کی طرف راغب کرنے کے ایک غیر مسبوق منصوبے کی منظوری دے گی۔