جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکاری

تعمیر و توسیع کے صہیونی منصوبے کے خلاف دیوار بن کر کھڑے ہوں گے

حماس کے رہ نما عبدالحکیم حنینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی توسیع ایک "جنگی جرم" اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کا وسیع رقبہ ہتھیا کر قومی پارک بنانے کا منصوبہ "ایک نئی سازش" مسلط کرنا ہے۔

صہیونی بستیوں میں توسیع اور قومی پارک کے قیام کا منصوبہ

ایک اسرائیلی اخبار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت المقدس اور بحیرہ مردار کے درمیان تقریباً 10 لاکھ دونم اراضی پر بستیوں کی توسیع نیز ایک نئے قومی پارک کے قیام کے منصوبے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

’مسافر یطا‘ سے فلسطینیوں کی بے دخلی روکی جائے: امریکی کانگریس

امریکی کانگریس کے ایوانوں سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے 81 ارکان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت سے فوری طور پر بات کرے تاکہ جنوبی مغربی کنارے کے الخلیل شہرمیں مسافر یطا کے علاقے میں ایک ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کیے جانے سے روکا جا سکے۔

’عین العوجا‘ فلسطینی قدرتی ریزرو یہودی آباد کاری کی زد میں

فلسطین میں یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں میں اضافے، زمین کی لوٹ مار کے عمل کے نفاذ کے ساتھ، مغربی کنارے میں قدرتی ذخائر ایک نئے ذریعے کے طور پر ابھرے ہیں جن پر قبضے کی آڑ میں فلسطینیوں کی قیمتی اراضی کی لوٹ مار کی جا رہی ہے۔

یہودی آبادکاروں کے خلاف مظاہرہ، فائرنگ 13 افراد زخمی

یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی قابض فوج جمعہ کو آنسو گیس پھینکی اور مظاہرین پر ربڑ اور میٹل کی گولیاں فائر کیں، جس سے کئی فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ بہت سے مظاہرین کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

آباد کاروں نے مشرقی الخلیل میں فلسطینی خاندان کے مکان پر قبضہ کرلیا

کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی خاندان کے ایک مکان پر قبضہ کرلیا۔

14 یورپی ممالک کا فلسطین میں یہودی آباد کاری بند کرنے کا مطالبہ

کل جمعہ کو 14 یورپی ممالک کی وزرات خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا اپنے فیصلہ واپس لے۔

اسرائیل کا غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 4000 گھروں کی منظوری کا فیصلہ

قابض اسرائیلی ریاست نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 3988 گھروں کی منظوری کی تیاری شروع کی ہے۔

یہودی آباد کاروں نے نعلین شہر میں خیمے لگا لئے

جمعرات کی سہ پہریہودی آباد کاروں نے وسطی مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں نعلین کے شمال میں ایک خیمہ لگایا۔

اسرائیلی عدالت نےالخلیل میں 31 گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی

جمعرات کو اسرائیلی سپریم کورٹ نے پیس ناؤ ایسوسی ایشن اور الخلیل میونسپلٹی کی جانب سے پرانے الخلیل کے علاقے میں 31 سیٹلمنٹ ہاؤسنگ یونٹس سمیت دو عمارتوں کی تعمیر کو روکنے کے لیے جمع کرائی گئی درخواست کو مسترد کر دیا۔