جمعه 15/نوامبر/2024

آبادکاری

مقبوضہ بیت المقدس میں 135 رہائشی یونٹس کی تعمیر کا نیا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی قابض اتھارٹی یروشلم کے جراح محلے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 135 نئے رہائشی یونٹس قائم کرے گی۔ یہ فیصلہ پیر کے روز سامنے لایا گیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کی آباد کاری کا یہ منصوبہ مشرقی یروشلم سے متصل علاقے کے لیے بنا یا گیا ہے۔

یہودی بستی کی توسیع؛ مزید 616 دونم فلسطینی اراضی ضبط کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینیوں کی 616 دونم پر پھیلی وسیع اراضی ضبط کرتے ہوئے یہودی بستی ایلہ کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسرائیلی فیصلہ پیر کے روز سامنے آیا ہے ۔ نابلس شہر کے جنوب میں ایلہ نامی یہودی بستی اسرائیلی کی قائم کردہ بڑی یہودی بستیوں میں سے ایک ہے۔

نبی صموئیل میں بھی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج

نبی سموئیل گاوں جہاں اسرائیلی قابض فوج نے دیوار تعمیر کر کے فلسطینیوں کی معمول کی زندگی کو تباہ کر دیا ہے جمعہ کے روز اس گاوں کے میں بھی ناجائز یہودی دیوار اور ناجائزیہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔

ناجائز یہودی بستیاں ماحولیاتی آلودگی اور زرعی اراضی تباہ کرنے کا باعث

یہودی آبادکاروں نے بدھ کے روز سیوریج کے گدلے پانی کو سلفیت میں واقع فلسطینیوں کی زرعی زمین میں پھینک دیا۔ اس وجہ سے بڑے پیمانے پر ہوا، پانی اور مٹی کی آلودگی پھیل رہی ہے۔

گاؤں نبی صموئیل کو ہتھیانے کے صہیونی منصوبوں کے سامنے ڈھال بنے فلسطینی

مقبوضہ غرب اردن کے شہر رام اللہ اور القدس کے درمیان کے پہاڑی علاقے میں نبی صموئیل علیہ السلام سے منسوب گاؤں صموئیل واقع ہے، اس قدیم گاؤں کی وہ مسجد جسے تیرہویں صدی کے مصر و شام کے عظیم بادشاہ الظاہر بیبرس نے تعمیر کیا تھا کا وجود بھی اسرائیل کو یہودیانے کے منصوبوں کی نذر ہو چکا ہے۔

ناجائز یہودی بستیوں کے لیے فلسطینی زمین ہتھیانا قابل مذمت ہے: حماس

حماس تحریک نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے بیت صفا ٹاون میں فلسطینیوں کی درجنوں ایکڑ اراضی پر قبضے کی منصوبہ بندی کی مذمت کی گئی ہے۔ یہ تیاری مقبوضہ بیت المقدس میں ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر اور انہیں توسیع دینے کے لیے کی جارہی ہے۔

فلسطینی املاک اور اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں تیز ہوگئیں: حماس

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے قرار دیا ہے کہ فلسطینیوں کی املاک، زمین اور مقدس مقامات پر اسرائیل نے قبضوں اور حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے تاکہ نئی یہودی بستیوں کے قیام میں تیزی لاتے ہوئے فلسطین کو یہودیانے کے منصوبے کو آگے بڑھا سکے۔

قصبہ جیوس میں ناجائز اسرائیلی بستی بسانے کی منظوری

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے حال ہی میں قلقیلیہ کے قصبہ جیوس میں فلسطینی اراضی کے 60.06 دونم پر قبضہ منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری سے غیر قانونی اسرائیلی بستی تسوفیم کی آبادکاری ممکن بنائی جائے گی۔

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی صنعتی کالونی کے منصوبے کا انکشاف

اپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ "ARIJ" کے انکشاف کے مطابق قابض صہیونی حکام نے حال ہی میں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیت اور قلقیلیہ میں فلسطینی اراضی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک نئی صنعتی بستی قائم کرنے کے لیے آباد کاری کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، غرب اردن میں 131 فلسطینی زخمی

کل جمعہ کوقابض اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں الگ الگ مقامات پر یہودی بستیوں کی مذمت میں نکالی جانے والی فلسطینی ریلیوں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 131 فلسطینی زخمی ہوگئے۔