شنبه 16/نوامبر/2024

آبادکاری

اسرائیل نے القدس میں سب سے بڑی کالونی کے قیام پر کام شروع کردیا

قابض صہیونی حکام نے جنوبی بیت المقدس میں جبل المکبر میں یہودیوں کے لیے شہر کی سب سے بڑی کالونی کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔ اس کالونی میں یہودیوں کی رہائش کے لیے 176 رہائشی فلیٹ اور مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے خلاف پرامن ریلیوں پر اسرائیلی تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے نکالی گئی پر امن ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی بے ہوش ہوگئے۔

‘وادی اردن’ قدرت کا انمول خزانہ جسے فلسطینیوں سے چھین لیا گیا

فلسطینی سرزمین پر صہیونی ریاست کی توسیع پسندی اور غاصبانہ قبضے کی اشتہا مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران دریائے اردن کے مغربی کنارے اور وادی اردن پر طاقت کے بل پر قبضہ کر لیا۔

مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں: برطانیہ

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی یہودی بستیوں پر برطانیہ نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیاں غیرقانونی اور امن عمل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

ترکی نے فلسطین میں یہودیوں کےلیے 2 ہزار مکانات کا منصوبہ مسترد کر دیا

ترکی نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے دو ہزار مکانات کی تعمیر کا منصوبہ مسترد کردیا ہے۔

اسرائیل نے نابلس میں 700 دونم فلسطینی اراضی پرقبضے کی منظوری دے دی

اسرائیلی ریاست نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کی 700 دونم اراضی پرقبضے کی اجازت دے دی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی دوسرے ملکوں میں آباد کاری ظلم ہوگا: لبنانی وزیر

لبنان کی خاتون وزیر برائے خواتین اور امور نسواں فیولیت الصفدی نے کہا ہے کہ لبنانی دستور فلسطینی پناہ گزینوں کو مستقل شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا اپنا وطن فلسطین ہے اور کسی دوسرے ملک میں ان کی آباد کاری تاریخ کا ایک بڑا ظلم ہوگا۔

نیتن یاھو نے غرب اردن میں نئی یہودی کالونی کی منظوری دے دی

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مغرب میں یہودی آباد کاروں کے لیے الجانیہ کے مقام پر ایک نئی یہودی کالونی کے قیام کی منظوری دی ہے۔

غرب اردن میں ایک لاکھ سے زاید گھر تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی ایک انتہا پسند مذہبی سیاسی جماعت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال میں یہودی آبادکاروں کے لیے ایک لاکھ 13 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 641 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید چھ سو اکتالیس گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ تمام مکانات شہر میں الخلیل شاہراہ پر تعمیر کیے جائیں گے۔