صہیونی جنگی مجرم ‘آئی سی سی’ کے قفس کے دروازے پر!
ہفتہ-7-مارچ-2020
ایک ایسے وقت میں جب دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت 'انٹرنیشنل کریمینل کورٹ' (آئی سی سی) نے افغانستان میں امریکی فوج کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم ریاستی جنگی جرائم کی بحث بھی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ لوگ یہ سوال پوچھتےہیں کہ آیا دی ہیگ کے قفس کے دروازے صہیونی جنگی مجرموں کے لیے کب کھلیں گے؟