جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی کالونیاں

خالی کی گئی یہودی کالونیوں کی دوبارہ آباد کاری کا بل منظور

کل اتوارکے روز ایک اسرائیلی وزارتی کمیٹی نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں "علاحدگی" کے منصوبے کو منسوخ کرنے کے بل کی منظوری دی، جس کے مطابق تل ابیب نے علاقے میں کئی بستیوں کو خالی کر دیا۔​

یہودی کالونیوں کو آپس میں ملانے کےلیے ایک ارب شیکل کا بجٹ منظور

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلا نے انکشاف کیا ہے کہ بیت المقدس کی نام نہاد اسرائیلی بلدیہ نے گذشتہ سوموار کو ایک ارب شیکل کے خطیر بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس بجٹ کی مدد سے مشرقی بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں کو آپس میں مربوط بنایا جائے گا۔

وادی گولان میں مزید دو یہودی کالونیوں کے قیام کا اسرائیلی منصوبہ

عبرانی اخبار ہارٹز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ مقبوضہ شام کے علاقے گولان میں دو نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وہ 2025 تک علاقے میں آباد کاروں کی تعداد بڑھانے کے مقصد کے ساتھ؛ وسیع اختیارات کے ساتھ ایک "خصوصی کمیٹی" قائم کریں گے جس میں "عوامی" نمائندے شامل نہ ہوں۔

محمود عباس آزادی کے خواب نہ دیکھیں، یہودی کالونیاں ختم نہیں کریں گے

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہےکہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں قائم کی گئی یہودی کالونیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں قائم کی گئی بستیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنہ 1967ء کے علاقوں پرمشتمل فلسطینی ریاست کےقیام کے خواب نہ دیکھیں۔

اسرائیل کا رام اللہ ، نابلس میں یہودی کالونیوں کے افتتاح کا اعلان

فلسطین میں‌یہودی آباد کاری کے لیے سرگرم نجی صہیونی اداروں نے اسرائیلی حکومت کی معاونت سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ اور نابلس میں مزید دو یہودی کالونیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں کالونیوں کاجلد افتتاح کیا جائے گا۔

فلسطینی مزاحمت کے رد عمل میں یہودی کالونیوں کی توسیع کا صہیونی منصوبہ

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت اخبار'یسرائیل ھیوم' نے انکشاف کیاہے کہ فلسطینیوں کی بڑھتے ہوئے مزاحمتی واقعات کے رد عمل میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن میں یہودی کالونیوں میں مزید توسیع کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اسرائیل کا تمام یہودی کالونیوں میں یکساں قانون لاگو کرنے کےلیے سرگرم

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں اسرائیل کا سرکاری قانون نافذ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

یہودی کالونیوں کو ملانے کے لیے رام اللہ میں نئی سڑک کی منظوری

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں یہودی کالونیوں عوفریم اور بیت اریہ کو باہم ملانے کے لیے ایک نئی سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سڑک فلسطینی سرکاری اور نجی اراضی پرغاصبانہ قبضے کے بعد تعمیر کی جائے گی۔

کاغذی جہازوں سے اسرائیلی کالونیوں میں 23 مقامات پر آتش زدگی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 23 مقامات پر آگھ بھڑک اٹھی۔

صہیونی فوج بے بس، یہودی کالونیوں میں 17 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں 17 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔