پنج شنبه 01/می/2025

گرفتاریاں

اپریل میں 92 بچوں اور 14 خواتین سمیت ایک ہزار سے زاید فلسطینی گرفتار

فلسطینی سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیلی حکام نے گذشتہ اپریل میں فلسطینیوں کے خلاف بدسلوکی اور گرفتاریوں کی مہم میں خطرناک حد تک اضافہ کیا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں 92 بچوں اور 14 خواتین سمیت (1000) سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

شمالی بیت المقدس میں قلندیا چوکی سے 10 فلسطینی گرفتار

آج ہفتے کی صبح قابض اسرائیل فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی سے کم از کم 10 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

اسرائیلی فوجیوں کے چھاپے، گھروں کی تلاشی، نوجوان گرفتار

اسرائیلی قابض فوج (IOF) نے رات گئے اور صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے 5 شہریوں کو گولی مار دی

مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے الگ الگ علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور تلاشی کی مہم کے دوران پیر کی صبح پانچ فلسطینی شہریوں کو گولی مار دی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

بیت المقدس اور غرب اردن اسے تلاشی کے دوران 10 فلسطینی گرفتار

اتوار کوقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر باب حطہ سے ایک لڑکی سمیت نو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

رمضان کے پہلے عشرے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 174 روزہ دار گرفتار

فلسطینی سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیلی حکام نے رمضان کے مقدس مہینے کی حرمت یا رازداری کا خیال نہیں رکھا اور فلسطینی علاقوں میں گرفتاریوں میں اضافہ کیا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسرائیلی فوج کے 1100 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے 2022 کے آغاز سے فلسطینیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے 1100 فلسطینیوں کوحراست میں لیا گیا۔ ان میں سے گزشتہ ماہ کے دوران 300فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 1460 فلسطینیوں کی گرفتاری

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال [2022] کے پہلے چار ماہ میں اسرائیلی فوج کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں 1460 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا اور حراستی مراکز میں ڈال کر انہیں جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بیت المقدس کے باب العامود سے 33 فلسطینی گرفتار

بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے چار دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے اطراف میں باب العمود کے علاقے سے 33 شہریوں کو گرفتار کیا۔

غرب اردن میں فوجی چوکیوں سے 6 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی شام چھ فلسطینی نوجوانوں کو مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فوجی چوکیوں پر گرفتار کر لیا۔