
اسرائیلی فوج کی کریک ڈاؤن مہم جاری، مزید 18 فلسطینی پابند سلاسل
پیر-13-فروری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کے تازہ کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پیر-13-فروری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کے تازہ کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پیر-13-فروری-2017
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے دونوں فلسطینی پولیس اہلکاروں پر حملوں کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے ہیں۔
اتوار-12-فروری-2017
قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ پکڑ دھکڑ کی تازہ کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو جراست میں لے لیا گیا ہے۔
اتوار-12-فروری-2017
قابض اسرائیل فوج نے کل ہفتے کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران ایک فلسطینی شہری، اس کے سات بیٹوں اور ایک بہو کو حراست میں لینے کے بعد کسی خفیہ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
جمعرات-9-فروری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم آٹھ اور بیت المقدس سےدو فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
جمعرات-9-فروری-2017
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں جبل مکبر اور ام طوبا سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پیر-30-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران کم سے کم19 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کےبعد تفتیشی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔
اتوار-29-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں رام اللہ میں صدر محمود عباس کی ماتحت پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 7 فلسطینی کارکنوں کوحراست میں لے لیاگیا ہے۔ تمام کارکنان کی گرفتاریاں سیاسی بنیادوں پرعمل میں لائی گئی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک کے زیرانتظام امامہ میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس نبیل احمد جودہ نامی سیاسی کارکن کی طلبی کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ اسی علاقے سے گذشتہ منگل کے روز علی الازعر نامی کارکن کو گرفتار کیا گیا تھا۔نابلس میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے جامعہ النجاح کے طالب علم ھمام فتاش کو گذشتہ 40 دنوں سے قید کررکھا ہے۔غرب اردن کے شمالی شہرطولکرم میں ایک کارروائی کے دوران سیاسی رہ نما الشیخ نظیر نصار کو حڑاست میں لے لیا۔ الشیخ نصار چند ہی روز قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔فلسطینی اتھارٹی کی ڈیفینس فورس نے رائد طہ اور ان کے 17 سالہ بیٹے شادی کو حراست میں لے کر جیل میں منتقل کردیا۔عباس ملیشیا نے نضال ابو ملش، ڈاکٹر عل
بدھ-25-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں عوفرا یہودی کالونی کے قریب سے اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ دوونوں فلسطینیوں کو یہودی فوجیوں پر فائرنگ کے بعد حراست میں لیا گیا۔
اتوار-22-جنوری-2017
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 11 فلسطینی شہری حراست میں لے لیے ہیں۔