جمعه 02/می/2025

گرفتاریاں

اسرائیلی فوج نے رام اللہ سے نوجوان حراست میں لے لیا

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ شہر کے جنوب میں واقع جلازون مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے اس سے ایک روز قبل ہی اس فلسطینی کے بھائی کو حراست میں لیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی خاتون پر فائرنگ، زیر حراست

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے قریب ایک 60 سالہ فلسطینی خاتون کو گولی مار کر زخمی کردیا اور پھر انہیں حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس: ہتھیاروں کی موجودگی کے الزام میں دو فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے بیت حنینہ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگا کر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپے، مزید 9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج اتوار کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید نو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، شہید کے بھائی سمیت9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپے، مزید 16 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسز کو تلاشی کے دوران غرب اردن کے الخلیل شہر سے اسلحہ بھی ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا۔

اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 5 فلسطینی گرفتار

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے پانچ مشتبہ فلسطینی حملہ آوروں کو حراست میں لیا ہے جو مبینہ طور پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں[اسرائیل] میں حملوں کے لیے جا رہے تھے۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں صحافیوں کی گرفتاری، فلسطینی سراپا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دو روز قبل پانچ صحافیوں کی گرفتاری پر فلسطین کے عوامی، سماجی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، مزید پانچ کارکن حراست میں لے لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گذشتہ روز عباس ملیشیا نے مزید پانچ سیاسی کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانوں میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، مزید کئی فلسطینی گرفتار

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔