جمعه 02/می/2025

گرفتاریاں

قابض صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 23 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں مزید 23 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ محروسین میں انسانی حقوق کے کارکنان، بچے اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک ہی خاندان کے 10 فلسطینی کسان گرفتار کر لیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوبی قصبے یطا سے 10 فلسطینی کاشت کاروں کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس: مسجد اقصیٰ کے محافظ سمیت فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ سمیت تین فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔

مزاحمتی کارروائیوں کے الزام میں چار فلسطینی بچےگرفتار

قابض اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے ک جنوبی شہر بیت لحم سے چار فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں پر دیسی ساختہ دستی بموں سے حملہ کرنے اور ان پر سنگ باری کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 11 ماہ میں 5700 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج کی جانب سے رواں سال کے دوران گیارہ ماہ میں اب تک 5700 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 24 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن اور تلاشی مہم کے دوران مزید 24 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم، مزید 6 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے کئی شہروں اور پناہ گزین کیمپوں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 7 لڑکیوں،سابق وزیر سمیت14 گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سات بچیوں اور سابق وزیر سمیت 14 فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے دو سگے بھائی گرفتار کر لیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں واقع ’شعفاط‘ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دو سگے بھائیوں عمر اورمحمد طہ کو حراست میں لینے کے بعد ایک مقامی حراستی مرکز منتقل کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے کمرہ عدالت سے فلسطینی بچہ گرفتار کر لیا

قابض اسرائیلی فوج نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’سالم‘ فوجی عدالت میں پیش ہونے والے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لے لیا۔