جمعه 02/می/2025

گرفتاریاں

قابض صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں شمالی رام اللہ میں فلسطینی زخمی

قابض صہیونی فوجیوں نے شمالی رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ پر ہلہ بولا اور گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا اور متعدد دوسرے فلسطینیوں کو اغوا کر لیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے سات فلسطینی اغوا کر لیے

اسرائیلی پولیس نے سوموار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپے اور گھروں کی تلاشی کے بعد سات فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے متعدد فلسطینی اغوا کر لیے

قابض صہیونی فوجیوں گذشتہ رات نے مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران بزرگ سمیت متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا ۔

قابض صہیونی فوجیوں نے چھاپوں کے دوران تین فلسطینی گرفتار کر لیے

قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) نے جمعہ کےروز صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ، جس میں ایک نوجوان خاتون زخمی ہوگئی اور تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے متعدد فلسطینی اغوا کر لیے

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران گذشتہ رات اور جمعرات کی صبح متعدد فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوان اغوا کر لیے

اسرائیلی پولیس نے بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں الاسباط دروازے سے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا اور شہر کے کچھ حصے بند کر دئیے۔

اسرائیلی پولیس نے ھنادی حلوانی کو گھر سے اغوا کرنے کے بعد رہا کر دیا

قابض اسرائیلی پولیس نے بدھ کے روز صبح سویرے مقبوضہ بیت المقدس میں اقصی کے حامی سماجی کارکن حنادی حلوانی کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے اغوا کرنے سے پہلے اسکے ذاتی سامان کو ضبط کرلیا۔

رات گئے چھاپوں میں متعدد فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوجیوں نے منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر گھروں پر حملوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے ایریز گزرگاہ سے فلسطینی طالبعلم کو گرفتار کر لیا

قابض اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے شمال میں ایریز (بیت حانون) گزرگاہ سے فلسطینی طالبعلم کو مقبوضہ بیت المقدس جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے بیت لحم کے قریب فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا

قابض اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی شام بیت لحم کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو مبینہ طور پرایک اسرائیلی فوجی کی بندوق چوری کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا۔