جمعه 02/می/2025

گرفتاریاں

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین ماہ میں 1300 فلسطینی گرفتار

فلسطینی مرکز برائے امور اسیران کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2021ء کے پہلے تین ماہ میں قابض صہیونی فوج نے 1300 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے فلسطینی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم سب سے زیادہ گرفتاریاں مذہبی جماعتوں کے رہ نمائوں اور کارکنوں کی گئی ہیں۔ کریک ڈائون میں اضافہ اس وقت ہوا جب فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی کریک ڈاون مہم ، غرب اردن سے متعدد فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں‌ اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون ،15 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں منگل کے روز اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کم سے کم 15 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض‌فوج نے لوٹ، مار، توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔

القدس: اسرائیلی فوج کا فلسطینی نوجوان پر تشدد، بچے کو پیشی کا نوٹس

قابض اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد کیا جب کہ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان ٹائون سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کو حراستی مرکز میں پیش کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

فلسطینی رکن اسمبلی کی ‌گرفتاری پر حماس وفلسطینی پارلیمنٹ کی شدید مذمت

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ایک چھاپہ مار کارروائی میں فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن یاسر منصور کی گرفتاری پر فلسطینی قانون ساز کونسل اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ حماس اور فلسطینی پارلیمنٹ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ یاسر منصور کی گرفتاری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں منتخب رکن پارلیمنٹ کے اغوا کی منظم کوشش ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں پانچ فلسطینی شہری اغوا

قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے پانچ فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ اس کے علاوہ سلوان میں صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرتے تین فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پرنماز ادا کرنے والے تین فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کےعلاوہ جنین سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوان اغوا کرلیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک چوکی کے پاس سے گذرنے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں‌ لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ یہ گرفتاری شمال مشرقی قصبے عزون میں عمل میں لائی گئی۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے تین فلسطینی بچے اغوا کرلیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینی بچے گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں ڈال دیے۔